16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

AIMMM Delhi President Election: ڈاکٹر ادریس قریشی دہلی ریاستی مسلم مجلس مشاورت کے صدر منتخب

AIMMM Delhi President Election:

AIMMM Delhi President Election:

انتخاب بلا مقابلہ ہوا، اراکین مشاورت نے کثیر تعداد میں حصہ لیا، نو منتخب صدر کا گرمجوشی سے استقبال، مشاورت کے قومی صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے مبارکباد پیش کی

نئی دہلی، 09 ستمبر: طے شد پروگرام کے مطابق اتوار کو یہاں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے مرکزی دفتر میں دہلی ریاستی مسلم مجلس مشاورت کا انتخاب عمل میں آیا۔ انتخابی کارروائی صبح 10/بجے شروع ہوئی، 3/بجے تک امیدواروں کے نام کی تجویز لی گئی، اراکین مشاورت کی جانب سے تین تجاویز پیش کی گئی تھی لیکن تینوں میں صدارت کے لیے ایک ہی نام پیش کیا گیا تھا۔حاضرین کے سامنے تجاویز کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے مشاورت کے موجودہ ریاستی صدر سید منصور آغا نے آئندہ دو سال کے لیے ڈاکٹر ادریس قریشی کی صدارت کے حق میں تحریک حمایت رکھی اور اراکین نے گرمجوشی سے ہاتھ اٹھا کر تائید کی۔ پھر وقت مقرر پر ریٹر ننگ آفیسر عبد الرشید انصاری اور آبزرور محمد عاکف نے نتائج کا اعلان کیا، ریٹرننگ آفیسر نے حاضرین کو بتایا کہ ہمارے پاس جو تجاویز موصول ہوئی ہیں ان میں دہلی ریاستی مجلس مشاورت کی صدارت کے لیے سبھی اراکین کی جانب سے ایک ہی نام پیش کیا گیا ہے اس لیے ڈاکٹر ادریس قریشی کو منتخب قرار دیا جاتا ہے، حاضرین نے تالیوں کی گڑ گڑاہٹ کے ساتھ اعلان کا استقبال کیا۔

AIMMM Delhi President Election:

واضح رہے کہ مشاورت کے دستور کے مطابق ڈاکٹر ادریس قریشی مجلس عاملہ تشکیل دیں گے، جس کے اراکین کی تعداز کم ازکم 11 ہوگی، ڈاکٹر ادر یس قریشی دو سالہ مدت کے لیے دہلی ریاستی مسلم مجلس مشاورت کے صدر منتخب کیے گئے ہیں۔ مشاورت کے قومی صدر جناب فیروز احمد ایڈوکیٹ، دہلی ریاستی مشاورت کے سابق صدر جناب سید منصور آغا، ریٹرننگ آفیسر عبد الرشید انصاری، آبزرو محمد عاکف،ڈاکٹر تسلیم رحمانی، دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق صدر ذاکر خان اور سبھی اراکین مشاورت نے مبارکباد پیش کی۔

AIMMM Delhi President Election:

اس موقع پر مشاورت کے قومی صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے ڈاکٹر ادریس قریشی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ریاستی مشاورت کومزید فعال بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، ہماری کوشش ہے کہ ریاستی سطح پر مشاورت کو مضبوط کیا جائے اس ضمن میں ہم نے مہاراشٹر، بہار، مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور دہلی یونٹ تشکیل دی ہے اور اب تمل ناڈو اور کیرالہ میں مشاورت یونٹ کی تشکیل کی کوششیں جاری ہیں، ہم ہندوستان کی ہر ریاست میں مشاورت کو فعال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ دہلی مشاورت کے انتخابی عمل میں سینئر رکن مشاورت جناب سید منصور آغا صاحب کا تعاون حاصل رہاجس سے پرانے اور نئے ممبران کو جوڑنے میں کامیابی ملی ہے۔

AIMMM Delhi President Election:

AIMMM Delhi President Election:

دہلی ریاستی مشاورت کے سابق صدر سید منصور آغا نے کہا کہ ڈاکٹر ادریس قریشی کو ہمارا ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا جبکہ مرکزی مشاورت کے سینئر رکن ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے حالات میں مشاورت کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس تنظیم کی دہلی یونٹ مضبوط ہوتی ہے اس کا مرکز بھی زیادہ طاقتور و فعال ہوتا ہے۔

مشاورت سے وابستہ مرکزی تنظیموں کے ریاستی یونٹوں کے نمائندوں کے علاوہ جن دوسری20 اہم تنظیموں کے نمائندوں نے اس انتخابی اجلاس میں شرکت کی ان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند، انڈین یونین مسلم لیگ،آل انڈیا ایجو کیشن مؤمنٹ،،آل انڈیا جمعیت القریش، آل انڈیا مومن کانفرنس، مومنٹ فار ایمپاورمنٹ آف مسلم انڈینس(مؤمن)، آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن، قریش کانفرنس (رجسٹرڈ)، اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن دہلی یونٹ، اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن (مرکزی یونٹ)، آل انڈیا مسلم بیک ورڈ کلا سیز فیڈریشن، آل انڈیا مسلم ایجو کیشنل سوسائٹی، یونائیٹیڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن، کارواں فاؤنڈیشن،والنٹیرس آف چینز، اوکھلا پریس کلب (رجسٹرڈ) اور دیگر تنظیمیں شامل تھیں۔

AIMMM Delhi President Election:

اس موقع پر قومی مشاورت کے رکن ڈاکٹر محمد شیث تیمی، ڈاکٹر محمد فیاض،ڈاکٹر جاوید عالم خان، احمد جاوید، مدسر حیات ایڈو کیٹ رئیس احمد، محمد رئیس الاعظم، محمد معین الدین، ڈاکٹر نبیل صدیقی، محمد الیا س سیفی، مولانا نثار احمد حسینی صدر انڈین یونین مسلم لیگ صوبہ دہلی، آصف انصاری قومی صدر یوتھ آل انڈیا مسلم لیگ، ذیشان خلیق، املاک احمد، شیخ یامین قریشی، رئیس اعظم خان، عزیز الرحمن راہی، مہتاب عالم، قاضی محمد میاں، ڈاکٹر سید محمد فیصل، محمد معین الدین حبیبی، محمد فیضان رحمان، محمد معین الحق خان، عبد الجبار، معین قریشی، رئیس احمد، ایڈوکیٹ محمد طیب خان، اسلم احمد (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)، بدر آفاق، ڈاکٹر اطہر الہی خان، شیر محمد، مسرو رالحسن صدیقی ایڈوکیٹ، سید رومان ہاشمی، ڈاکٹر ایم اطہر الدین (منے بھارتی)، اجمیر ی سہیل، ملک تحسین احمد، محمد عرفان، سنوبر علی ایڈوکیٹ، عبد الرحمان، منصور عالم، مشتاق انصاری، ابرار محسن، محمد عاطف، سید عشر ت علی، محمد خالد اور کبیر خان وغیرہم شامل تھے۔

Related posts

راہل گاندھی اڈانی کو بنارہے ہیں نشانہ، گہلوت لگارہے ہیں گلے

Hamari Duniya

مکتب انوار العلوم، اونرہوا کے زیر اہتمام اجلاس عام کا انعقاد

Hamari Duniya

بھارت نے کنگارؤں کو بلی بنادیا، 100 رن بھی نہیں بناسکی آسٹریلیائی ٹیم

Hamari Duniya