22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

اے آئی ایف ایف کو معطل کئے جانے سے تاشقند میں پھنس گئی گوکلم کیرل ایف سی کلب کی خواتین ٹیم

Gokulam Kerala women's team

نئی دہلی:فیفا کے ذریعہ اے آئی ایف ایف کو معطل کئے جانے سے بھارت کی فٹ بال کھلاڑیوں، ٹیم اور کلبوں کی مصیبتیں بڑھ گئی ہیں۔وزارت برائے امورنوجوان و کھیل بھارت حکومت نے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) دونوں سے رابطہ کیا ہے تاکہ ہندوستانی کلبوں گوکلم کیرل ایف سی اور اے ٹی کے موہن بگان کو ان کے طے شدہ ٹورنامنٹس میں کھیلنے کی اجازت دی جائے۔اے آئی ایف ایف کے فیفا کی معطلی کے اعلان سے پہلے ، گوکلم کیرل ایف سی ٹیم ازبکستان پہنچ گئی ہے ، جہاں اسے 23 اگست کو ایک ایرانی ٹیم اور 26 اگست کو جنوبی ازبکستان کے شہر کرشی میں میزبان ملک کی ٹیم کے خلاف کھیلنا تھا ، جبکہ اے ٹی کے موہن بگان 7 ستمبر کو بحرین میں اے ایف سی کپ 2022 ( انٹر زون سیمی فائنل) کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔فیفا اور اے ایف سی کو بھیجے گئے اپنے ای میل میں ، وزارت کھیل نے اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ گوکلم کیرل ایف سی ٹیم پہلے ہی ازبکستان میں ہے، اس سے پہلے کہ فیفا نے اے آئی ایف ایف کی معطلی کا اعلان کیا ہو۔

وزارت نے فیفا اور اے ایف سی سے درخواست کی ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے مفاد میں ٹیم کو اے ایف سی ویمنز کلب چمپئن شپ (ویسٹ زون) میں کھیلنے کی اجازت دینے پر غور کرے۔دریں اثنا وزارت نے ٹیم کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ازبکستان میں ہندوستانی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا ہے۔ وزارت گوکلم ٹیم کی انتظامیہ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے۔بتا دیں کہ گوکلم کیرل کلب کی خواتین ٹیم تاشقند میں پھنسی ہوئی ہے۔ کلب کی کھلاڑی اے ایف سی ویمنز کلب چمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے منگل کی صبح کوزی کوڈ سے تاشقند پہنچی تھیں۔
وہاں پہنچنے کے بعد ہی انہیں اے آئی ایف ایف کی معطلی کی اطلاع ملی۔ اس پابندی کی وجہ سے گوکلم کیرل ٹیم کو اے ایف سی ویمنز کلب چمپئن شپ 2022 میں کھیلنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

Related posts

کیا صرف اتنے ہی دن رہے گی نئی میئر کے عہدے کی مدت

Hamari Duniya

برسبین میں شدید بارش ، وارم اپ میچ کے دلچسپ مقابلے منسوخ کردیئے گئے

Hamari Duniya

عالمی سطح پر سب سے مضبوط انشورنس برانڈ کے طور پر ابھرا ہے ایل آئی سی

Hamari Duniya