April 27, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

نہایت ہی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ نوٹ تبدیل کروائیں:مکرم سیفی

Mukarram Saifi

مالیرکوٹلہ 21 مئی (ایچ ڈی نیوز )۔

ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے 2 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کیے جانے اور 30ستمبر 2023 تک بینکوں سے تبدیل اور جمع کروانے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے بزم اہل سخن کے صدرمکرم سیفی نے کہا کہ 8 نومبر 2016 کو وزیراعظم شری نریندر مودی نے اچانک ہی اعلان کر دیا تھا کہ آج رات بارہ بجے سے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ لیگل ٹینڈر نہیں رہیں گے انہی الفاظ کو اب وزیراعظم کی بجائے ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے کہا گیا معلوم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے لینے کا کیا مطلب ہے جس کا ماضی میں کوئی فائدہ ہی نہ ہوا ہو جیسا کہ پہلے نوٹ بندی کے بارے کہا گیا تھا کہ اس سے کالا دھن برآمد ہوگا اور اس سے دہشتگردی پر لگام لگے گی نقلی نوٹ بند ہو جائیں گے اور اس سے سارا سسٹم آن لائن ہو جائے گا جب کہ اس وقت لوگوں کو بےحد دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا وزیراعظم کی والدہ کے ساتھ ساتھ سارا ملک لمبی لمبی قطاروں میں لگا ہوا تھا جس سے ایک سو سے بھی زیادہ لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔ جناب سیفی نے عوام سے گزارش کی ہے کہ نوٹ تبدیل کرنے کے لئے افراتفریح کا ماحول پیدا نہ کریں اور نہایت ہی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ وقت مقررہ میں نوٹ تبدیل کروائیں تاکہ اس مرتبہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

Related posts

مولانا ابوالکلام آزاد ایک ہمہ گیر شخصیت :عبد السلام انصاری

Hamari Duniya

مسلم تیاگی ایجوکیشنل سوسائٹی کی میٹنگ میں حصولِ تعلیم پر دیا گیا زور

Hamari Duniya

محمد ﷺسب کے لئےہیں،یہ ایک عالمگیر سچائی ہے: ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی

Hamari Duniya