16.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

غزہ ملبے کا ڈھیراورقبرستان بنتا جارہا ہے، یو این او خاموش تماشائی بناہوا ہے: محمد اقبال

Agra Masjid Nahar wali Imam

آگرہ، 10 نومبر۔  مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے اپنے خطبہ میں ’غزہ‘ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ انھوں نے کہا اس وقت دنیا ایک نسل کو ختم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ فرعون نے بھی ایک نسل کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی اوراس کا انجام کیا ہوا تھا؟ قرآن میں سب درج ہے،  دنیا کو تہذیب سکھانے والے اس وقت انسانیت کا لباس بھی اتار چکے ہیں۔  سڑکوں پر’ جنازوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، غزہ کے لوگ پانچ وقت کی نہیں چھ وقت کی نماز ادا کر رہے ہیں، جی ہاں’نمازِ جنازہ‘ کے ساتھ ۔ تاریخ میں سب لکھا جا رہا ہے کہ جب دنیا بھر کے عوام مظلوم فلسطین کے حق میں اپنے اپنے ملکوں میں سڑکوں پر اُترکر حمایت کر رہے تھے اس وقت دنیا کے حکمران یو این او میں جنگ کی حمایت میں اپنے ’ ویٹو‘ کا استعمال کرکے ایک بڑا کارنامہ انجام دے رہے تھے۔  ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی یو این او فیل ہوچکا ہے، اس کو بھی’دفن‘ کر دیا جاے تو بہتر ہے۔ خاص بات تو یہ ہے کہ وہ یہودی جو آج بھی تورات پر عمل کرتے ہیں وہ سب فلسطین کے’حق‘ میں پر زور حمایت کر رہے ہیں۔ سلام ہے ان کو، حق بات حق ہی ہوتی ہے۔ ہم کو بھی اس سے سبق لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو حالات غزہ کے ہیں ایک انتہائی مشکل وقت وہاں کے لوگوں کے لیے ہے۔ ایسے مناظر سامنے آرہے ہیں کہ بیان کرنا مشکل ہے ، جنگ کے بھی اس دنیا نے اصول بنائے ہوئے ہیں لیکن یہی دنیا خود اس کو توڑ رہی ہے، سب گونگے ، بہرے بنے ہوئے ہیں، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے، جو بھی ایسے مشکل دور میں حق کے ساتھ ہے وہ قابل ستائش ہے۔ اُس وقت فرعون خود ’خدا ‘ بنا ہوا تھا ، اِنھوں نے بھی سوچ لیا ہے کہ اللہ کی عدالت میں ہمارا کیا کام ، لیکن یاد رکھو! ہر ایک کو اللہ کی عدالت میں پیش ہونا ہے ، جواب دہی سب کی ہے ، اس وقت سب کی آنکھیں کھل جائیں گی ، اس وقت سے ہم سب کو ڈرنا چاہیے ، اللہ مسجد الاقصیٰ اور مظلوم فلسطینیوں کی حفاظت فرماے اور ظالم حکمرانوں سے نجات عطا فرماے، آمین۔

Related posts

“عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین اور محققین”کے موضوع پر دو روزہ آن لائن وبینار کا انعقاد اور مقالوں پر مشتمل کتاب کا اجرا”

Hamari Duniya

خواتین ریزرویشن بل پاس ہونے پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

Hamari Duniya

سڑک حادثہ: دہلی-دہرا دون قومی شاہراہ پر 2 بسیں بے قابوہوکر پلٹیں!

بس جے پور سے سہارنپور اور ہریدوار جارہی تھی، ڈرائیور کی موت، 40 سے زائد مسافر زخمی:

Hamari Duniya