40.9 C
Delhi
April 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

محمد ﷺسب کے لئےہیں،یہ ایک عالمگیر سچائی ہے: ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی

Prophet for all
عید میلادالنبی کےموقع پر’پرافٹ فار آل‘ کے عنوان سے ممبئی میں فلاحی کاموں کی پرزور تحریک جاری
ممبئی، 23 ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
شہر ممبئی میں ان دنوں اسلام جمخانہ کے صدر، سابق رکن اسمبلی ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی کے کنسپٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لئے۔۔۔۔کی گونج ہے۔اس حسین  تصور کی اشاعت وترویج کے لئے مختلف شعبہ ہائے سےمنسلک با اثر افراد شہر ومضافات میں فلاحی پروگراموں میں مصروف بہ عمل ہیں۔اسی حوالے سے گزشتہ روز اسلام جمخانہ میں مختلف زبانوں سے وابستہ شہر کے معروف اور سینئر صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے کنوینرایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے انہیں اپنے اس کنسپٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور تعلیمات کو عام کرنے اپنے ہم وطنوں کے درمیان محبت و اخوت کی فضاء کے قیام کی کوشش ہے۔آج ملک میں مسلمانوں کے تئیں جو غصہ،نفرت اور ناراضگی کا  ماحول  بنانے کی جو ناپاک کوشش کی جارہی ہے اس کے تدارک کی ذمہ داری ہماری ہے۔ہندستان میں بسنے والے تمام مذاہبِ کے لوگوں نے آزادی کے حصول کے لئے قربانیاں دیں تھیں یہ آزادی ہمیں یوں ہی حاصل نہیں ہوئی مگر آج اس آزادی کا گلا گھونٹا جارہا ہے ۔نفرت کے اس ماحول کو ختم کرنے کے لئے ہمیں ایک راستہ ملا ہے وہ راستہ ہے پیغمبر آخر الزماں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا، اور یہ ایک عالمگیر سچائی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب کے ہیں۔
اس مشن سے وابستہ سعید خان نے بتایا کہ ہماری مہم کا یہ دوسرا سال ہے ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کا تعارف  پیش کرنے کی سعئ کامل میں مصروف ہیں۔ ہمارے غیر مسلم بھائی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت وتکریم کرتے ہیں انہیں محمد صاحب اور پیغمبر صاحب کہہ کر مخاطب کرتے ہیں مگربی ایم سی، منترالیہ اور پولس محکمہ کے افسران بس اتنا جانتے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے دھرم گرو ہیں۔معلومات کے اس محدودکینواس کو وسیع کرنے کے لئے ہم نے یہ کنسپٹ شروع کیا ہے جس کے تحت عید میلادالنبی کے دوران ہم اپنے غیر مسلم بھائیوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلیمات سے روشناس کرائیں گےشہر کی مساجد میں میونسپل صفائی کرمچاریوں کو کھانے کے لئے  مدعو کیا جائے گا انہیں تحائف پیش کئے جائیں گے۔ عامر ادریسی نے پروگرام کے کوائف بیان کرتے ہوئے کہا  کہ مینارہ مسجد،جمعہ مسجد اور باندرہ کی جامع مسجدمیں عید میلادالنبی کے روز کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
دریں اثناءشہر کے مختلف علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کے پروگرام منعقد  کئے جائیں گے ضرورت مندوں میں سلائی مشین کی تقسیم،معاشی مدد و دیگر فلاحی امور کی ترویج ہوگی۔ہماری اس مہم میں اب بڑے پیمانے پر ڈاکٹرز بھی شامل ہوگئے ہیں اور سینکڑوں ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ عیدمیلادالنبی کے روز مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔23،ستمبر 2023کو اس ضمن میں میرا روڈ میں نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں صرف غیر مسلم شعراء نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ پروفیسر قاسم امام نے نظامت کے فرائض بہ حسن خوبی انجام دئے۔ کانگریس رہنما نظام الدین راعین  نے بھی اخوت و بھائی چارگی کے فروغ پر مدلل بات کی۔ اس موقع پر مختلف میڈیا کے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد سمیت کانگریس لیڈر ذیشان سید،ایڈوکیٹ مبین سولکر، پرنسپل زیبا ملک ،فاروق سید، وغیرہ بھی موجود  تھے۔

Related posts

سالک بستوی کی کتاب سخن ہائے اہل قلم کا اجراء

Hamari Duniya

آئیٹا ممبئی ڈیویژن کی جانب سے دسویں کامیاب طلبا ء کو ٹرافی اور ڈکشنری سے نوازا گیا

Hamari Duniya

صحافی وسیم احمد کے والد محترم کو” فخر کھتولی” ایوارڈ سے نوازا گیا

Hamari Duniya