20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

این ڈی ٹی وی کی حصہ داری خریدنے کیلئے اڈانی گروپ بے قرار، اشتہار جاری

Adani Group

نئی دہلی۔ میڈیا کمپنی این ڈی ٹی وی میں اضافی 26 فیصد حصص خریدنے کیلئے مشہور کاروباری گوتم اڈانی کی اڈانی گروپ 17 اکتوبر کو ایک کھلی پیشکش (اوپن آفر) لانچ کرے گا۔ پیشکش کا انتظام کرنے والی کمپنی جے ایم فنانشل نے بدھ کو اس کی اطلاع دی۔ اڈانی گروپ کی اوپن آفر مینجمنٹ کمپنی جے ایم فائنانشل نے اس سے متعلق ایک اشتہار جاری کیا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ این ڈی ٹی وی میں اڈانی گروپ کے اضافی 26 حصص کی کھلی پیشکش 17 اکتوبر کو شروع ہوگی اور یکم نومبر کو بند ہوگی۔ اڈانی گروپ اس اوپن آفر کے تحت 1.67 کروڑ ایکویٹی شیئر حاصل کرے گا۔ اس کے لئے حصص کی قیمت 294 روپئے فی حصص مقرر کی گئی ہے۔
دراصل اڈانی گروپ میڈیا کے شعبے میں اپنی مضبوط موجودگی درج کرانے کے لئے جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے۔اس لئے وہ این ڈی ٹی جیسے قابل اعتبار اور مشہور چینل کا حصص حاصل کرنے کیلئے بے قرار ہے۔ اڈانی گروپ نے گزشتہ ہفتے یہ بھی کہا تھا کہ وہ این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصص خریدنے اور 26 فیصد اضافی حصص حاصل کرنے کے لئے کھلی پیشکش لائے گا، جس کے بعد اس کی کل حصص 55 فیصد تک جا سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ این ڈی ٹی وی کے بانی پروموٹر پرنئے رائے اور رادھیکا رائے نے 2009 میں تقریباً 400 کروڑ روپئے کا قرض لیا تھا۔ بدلے میں گوتم اڈانی کی کمپنی اڈانی گروپ نے این ڈی ٹی وی میڈیا کمپنی میں 29.18 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ گروپ نے اس میڈیا ہاو¿س میں 26 فیصد حصص کے لئے اوپن آفر لانے کی بھی بات کی تھی جس کے بعد اس کا کل حصص 55 فیصد تک جا سکتا ہے۔ تاہم این ڈی ٹی وی اور اڈانی گروپ کے درمیان معاہدہ بھارت کے اسٹاک مارکٹ ریگیولیٹر (سیبی) کی منظوری کے معاملے پر التوا کا شکار ہے۔ اسے ابھی تک سیبی کی منظوری نہیں ملی ہے۔

Related posts

۔’دھاکڑ‘ کے فلاپ ہونے سے کنگنا رناوت مایوس

Hamari Duniya

مشکل حالات میں شہریوں کیلئے سعودی عرب کا پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا

Hamari Duniya

منی پور تشدد کی آگ میں جل گیا مودی کے وزیرکا گھر، صورتحال دھماکہ خیز

Hamari Duniya