26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
صحت صحت علاقائی خبریں

Student Iram ارم یونانی میڈیکل کالج لکھنؤ کی طالبہ کا قابلِ تحسین کارنامہ

Student Iram

Student Iram

لکھنؤ، 11 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔

حال ہی میں بی یو ایم ایس تیسری سال کا نتیجہ آیا جس میں ارم یونانی میڈیکل کالج لکھنؤ کی طالبہ صاحبہ خان نے ممتاز نمبرات حاصل کرکے یونیورسٹی میں اول نمبر حاصل کیا ۔

Student Iram
واضح رہے کہ شہر لکھنؤ میں لکھنؤ یونیورسٹی سے ملحقہ بی یو ایم ایس کے کل چار کالجز ، اسٹیٹ تکمیل الطب کالج ، ارم یونانی میڈیکل کالج و ہاسپٹل ، حیات یونانی میڈیکل کالج و ریسرچ سینٹر ‌اور عبدالعلی یونانی میڈیکل ہیں۔ جن کا بی یو ایم ایس تیسری سال کا امتحان پچھلے ایک مہینہ سے چل‌رہا تھا جو ابھی ایک ہفتہ قبل اختتام پذیر ہوا جس کا نتیجہ 09اگست کو آیا جس میں مندرجہ بالا چاروں کالجوں میں ارم یونانی میڈیکل کالج کی طالبہ نے اول مقام حاصل کیا ہے۔اس قابل مبارکباد اور قابل تحسین کارنامہ سرانجام دینے میں جہاں ایک طرف صاحبہ خان کی محنت اور لگن ہے تو دوسری طرف قابلِ قدر اساتذہ کی تربیت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کالج کے تمام ذمہ داران بالخصوص پرنسپل پروفیسر عبد الحلیم صاحب کی مجموعی کارکردگی شامل ہے۔

Student Iram
اللہ تعالیٰ صاحبہ خان کی محنت اور کوششوں کو چار چاند لگائے اور مزید ترقیات کی طرف گامزن کرے اور ارم یونانی میڈیکل کالج کو بھی دن دونی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے ۔

Related posts

ضلعی جمعیت اہلِ حدیث،سدھارتھ نگرکے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرام اور ٹیکہ کاری بحسن وخوبی اختتام پذیر-

Hamari Duniya

عقیدت اور فضیلت والی رات، شب برأت روایتی انداز میں منائی گئی

Hamari Duniya

قاری مشتاق احمد کا فیض پوری دنیا میں جاری ہے: بلال حسنی ندوی

Hamari Duniya