36.1 C
Delhi
May 23, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

کانگریس کے انتخابی گارنٹی کارڈ کی افواہ کا اثر: 8500 روپے حاصل کرنے کے لیے سیکڑوں خواتین کھاتہ کھلوانے پہنچی۔

کیمور(بہار) میں سینکڑوں خواتین کی لگی بھیڑ سے انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھولے،افواہ پر توجہ نہ دینے کی اپیل:
Bihar Women getting 8500 Rupee

سہسرام/کیمور، 15 جون(ایچ ڈی نیوز) کانگریس کے انتخابی گارنٹی کارڈ کی افواہ کا اثر انتخابات کے بعد بہار میں نظر آرہا ہے۔ معاملہ کیمور کے بھبھوا کا ہے ، جہاں سینکڑوں خواتین اپنے اکاؤنٹ میں پیسے آنے کی افواہ پر سی ایس پی سینٹر پہنچی۔ اچانک بھیڑ کی اطلاع ملنے پر موہنیا پولیس نے خواتین کو سمجھانے کی کوشش کی۔ یہ تمام خواتین کانگریس کے 8500 روپے ماہانہ گارنٹی کارڈ اور گھر کی بزرگ خاتون کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ روپے کے وعدے کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے اکاؤنٹ کھولوانے آئی تھیں۔بتایا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں کیمور ضلع کے مختلف بلاکوں سے بڑی تعداد میں خواتین کھاتہ کھولوانے کے لیے موہنیا پہنچ گئی۔ موقع پر پہنچے افسران کی جانب سے خواتین کو سمجھانے اور انہیں ہٹانے کی کوششیں کی گئی تاہم خواتین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ خواتین کھاتہ کھولوانے پر بضد ہیں۔ پورے معاملے پر موہنیا بی ڈی او سنجے داس اس کی تردید کرتے ہوئےکہا کہ خواتین مختلف بلاکوں سے اکاؤنٹ کھلوانے آ رہی ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں اکاؤنٹ کھلوانے سے کچھ فوائد ملتے ہیں ، لیکن یہ بالکل افواہ ہے۔ حکومت کی ایسی کوئی اسکیم نہیں ہے۔ گرمی کے باوجود خواتین اپنے بچوں کے ساتھ یہاں آرہی ہیں۔ یہ افواہ ہے خواتین گھروں میں رہیں ، اس پر توجہ نہ دیں۔ سمجھنے کے بعدواپس بھیج رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ لوک سبھاانتخابات میں کانگریس نے 5 ضمانتوں کا ذکر کیا تھا ، جس میں اس نے ہر خاتون کو 8500 روپے ماہانہ اور گھر کی بزرگ خاتون کو 100،000 روپے سالانہ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ کانگریس انتخابات میں 99 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر پاءی ہے ۔ انڈیا اتحاد نے یقینی طور پر این ڈی اے کی نشستوں میں کمی کی لیکن حکومت این ڈی اے نے بنائی۔ نریندر مودی نے تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ انتخابات کے دوران لیڈروں نے عوام کو جو سمجھا یا تھا وہ اب افواہ بن کر پریشانی پیدا کر رہا ہے۔ کیمور سہسرام لوک سبھا حلقہ میں آتا ہے اور یہاں سے کانگریس امیدوار منوج رام نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Related posts

ایف ای ایم آئی کی ریاستی کانفرنس:تعلیم دولت حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ اللہ کے خوشنودی حاصل کرنے کیلئے دی جائے

Hamari Duniya

Al Maahad Al Ilmi المعہد العلمی للبنات جوڑی کوئیاں پچپیڑوا بلرام پور میں مسابقہ حفظ ’دعائے نبوی‘بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

محسن انسانیت کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت: شمس الہدی قاسمی

Hamari Duniya