26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اب ابوعاصم اعظمی نشانے پر، ممبئی میں کئی مقامات پر انکم ٹیکس کے چھاپے

Abu Asim Azmi

ممبئی(ایچ ڈی نیوز)۔

 محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کی ٹیم نے ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو اعظمی کے دفتر سمیت ملک کے 20 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپہ بے نامی جائیداد سے متعلق ہے۔ ممبئی ، وارانسی ، کانپور ، دہلی ، کولکاتہ اور لکھنو¿ سمیت دیگر مقامات پر آئی ٹی کے چھاپے مارے گئے ہیں۔ آئی ٹی ٹیم نے میڈیا کو ان چھاپوں کے بارے میں باضابطہ معلومات نہیں دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی ٹیم منگل کی صبح کولابہ میں واقع کمال مینشن نامی ابو عاصم اعظمی کی رہائش گاہ اور دفتر پہنچی۔ ابو عاصم اعظمی کی بزنس پارٹنر ابھا گپتا سے بھی آئی ٹی ٹیم نے تفتیش کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آئی ٹی ٹیم نے آج وارانسی میں ونائک کنسٹریکشن لمیٹڈ کمپنی اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔ ابھا گپتا نے ابو عاصم اعظمی کی کئی کمپنیوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ آئی ٹی ٹیم نے ممبئی میں ابو عاصم اعظمی کے دفتر سے ڈیجیٹل ثبوت اور کاغذات برآمد کیے ہیں۔چھاپے کے وقت ابو عاصم اعظمی ضلع اکولا کے دورے پر تھے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں چھاپے کا علم نہیں تھا۔ تاہم، انہوں نے اکولا ضلع کا اپنا پہلے سے طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا اور ممبئی روانہ ہو گئے۔

Related posts

مبینہ شراب گھوٹالہ:دہلی- پنجاب اور حیدرآبادمیں ای ڈی کی چھاپہ ماری،کیجریوال نے کہا اب تک نہ کچھ ملا ہے اور نہ ملے گا

Hamari Duniya

بھارت اقتصادی خوشحالی کے نئے دور کی طرف تیزی سے گامزن: وزیراعظم مودی

Hamari Duniya

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچویں دو طرفہ سائبر پالیسی مذاکرات کا انعقاد

Hamari Duniya