16.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

غیرممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کی وطن واپسی کی مہم چلانے والے عابد حسین کی’جوش ٹاک‘ نے عزت افزائی کی

Abid Hussain

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
ضلع امبیڈکر نگر کے باشندہ مشہورسماجی کارکن سید عابد حسین کے ذریعہ غیر ممالک میں مصیبت میں پھنسے سیکڑوں ہندوستانیوں کی وطن واپسی کرانے والے کی جدوجہد بھری زندگی کی داستان بڑی دلچسپ ہے ان کی انہیں خدمات کا اعتراف کرتے ہویے ملک کے مقبول ترین پلیٹ فارم ’جوش ٹاک‘ کے جوش ماٹی پروگرام میں عابد حسین کو 3ستمبر کو حصہ بنایاگیاتھااور گروگرام ہریانہ میں واقع اسٹوڈیو میں مدعو کیاگیا جہاں پر سید عابد حسین نے اپنی جدوجہد بھری زندگی کے تجربات کو پیش کیا.
واضح ہوکہ جوش ٹاک ان عظیم شخصیات کو اپنے یہاں مدعو کرتا ہے جنہوں نے کسی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیاہو اور جدوجہد کو اپنی زندگی کاحصہ بنایاہو اس کو’ جوش ٹاک ‘پر پیش کیاجاتاہو اسی پروگرام کے تحت سماجی کارکن ، آئی ی اے ایس، پی سی ایس، گیت کار ، شاعر، قلمکار، فلمی اداکار ، اداکارہ ، فلم اسٹار، یوٹیوبر ، بلاگر ، ریڈیو جاکی وغیرہ شخصیات کو مدعو کیاجاتاہے ۔اسی سلسلے میں دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پھنسے بے گناہ سیکڑوں ہندوستانیوںکی وطن واپسی کی مہم چلانے والے سید عابدحسین ولد سیدسردار حسین کو مدعو کرکے اپنے پروگرام کا حصہ بنایا جہاں پر عابدحسین نے اپنی جدو جہد بھری زندگی ، بچپن سے ہی کسمپرسی کے حالات ، ماں کی جدوجہد، والد کی وفات کے بعد تعلیمی سلسلہ کا منقطع ہوجانا اورعابد حسین کو 15,16 سال کی عمر میں دلی میں کام کرنے کیلئے جانا پڑا، اور اسوقت کام کے ہی سلسلے میں بھوپال میں مقیم ہیں اور پینٹنگ کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ بچپن میں تعلیمی سلسلہ منقطع ہوجانے کا دل میں بہت قلق تھا اسلئے ابھی حال ہی میں انٹر میڈیٹ کیاہے اور آگے گریجویشن کرنے کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں اور بھوپال سے ہی غیر ممالک میں پھنسے ہوئے لوگوں کی وطن واپسی کیلئے کوشش کرکے وطن واپس بلاتے ہیں ۔جس خدمات کے صلے میں ابتک ملک وبیرون ملک کی مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیاہے اور اسی سلسلے میں جوش ٹاک نے اپنے پروگرام میں بلاکر عزت افزائی کی ہے جس کیلئے عابد حسین نے جوش ٹاک کے ممبر سمت بھائی ، سہیل رضوی اور جوش ٹاک کا شکریہ ادا کیا اور اسی کے ساتھ ہی جوش ٹاک پروگرام کی خبر سے سماجی کارکنان، باشندگان امبیڈکر اور بھوپال سمیت ان کے چاہنے والوں میں بیحد خوشی ہے۔

Related posts

ہم کو ایک ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگا، ملک میں اچھے اور سچے لوگوں کی کمی نہیں: مولانا سجاد نعمانی

Hamari Duniya

جو قومیں اپنی زبان کو بھلا دیتی ہیں ان کی بقاء ناممکن ہے:آصف انصاری

انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم یوتھ لیگ نے ’’اردو سیکھئے اور اردو بچائیے ‘‘مہم کا کیا آغاز:

Hamari Duniya

راشٹر وادی کانگریس اپنے سیکولر اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرے گی: پرفل پٹیل

Hamari Duniya