23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

رسول اکرم کی شان میں توہین آمیز کلمات کہنے والے سیرت رسول کامطالعہ کرتے تو ایسی گستاخی نہیں کرتے:عبد الغفار سلفی

ہم دنیا کمائیں لیکن دنیا کو اپنا محبوب نہ بنائیں:مولانا جرجیس سراجی

جمعیت اہل حدیث مغربی بنارس بینی پور کے زیر اہتمام پانچواں سالانہ عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد،بڑی تعداد میں سامعین کی شرکت

وارانسی،05اکتوبر: بنارس کے مضافات میں واقع دیہی علاقہ بینی پور میں ضلعی جمعیت اہل حدیث بنارس کی زیر سر پرستی پانچواں اجلاس عام کایہاں حاجی عبد الغفار احاطہ میں 4اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشا انعقاد عمل میں آیا۔اجلاس کی صدارت محمد جنید مکی ڈائریکٹر جمعیت الشبان المسلمین نے کی جبکہپروگرام کی نظامت مولانا فضل الرحمان سلفی استاد جامعہ سلفیہ بنارس نے کی ۔اجلاس عام سے معروف و مشہور مقرر مولانا جرجیس سراجی،ڈاکٹر مولانا عبد الغفار سلفی اور مولانا صفی الرحمن سلفی نے خطاب کیا ۔ اجلاس کا آغاز حافظ و قاری مصباح الرحمن کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ پروگرام میں بنارس کے قرب و جوار کے علاوہ بھدوہی،چندولی،اعظم گڑھ وغیرہ سے بھی بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔ پروگرام دیر رات تک جاری رہا اور سامعین کا جم غفیر ہمہ تن گوش مقررین کے پندو نصائح سے مستفید ہوا۔

اجلاس عام میں معروف مقرر مولانا عبد الغفار سلفی نے حضور صلی للہ علیہ وسلم کی گھریلو زندگی کے موضوع پر بہترین خطاب کیا اور متعدد واقعات کی روشنی میں پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی گھریلو زندگی کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔بحیثیت باپ،بحیثیت بیٹے اور بحیثیت شوہر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات کو بیان کیا۔ امہات المومنین کے ساتھ آپ کے حسن سلوک کو بیان کیا اور موجودہ دور میں خاندانی تنازعات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گھریلو زندگی کی روشنی میں حل کرنے کی تلقین کی ۔اس موقع پر عبد الغفار سلفی نے پیارے نبی کی سیرت اور زندگی پر سوال اٹھانے والوں کو سخت جواب دیا ۔حالیہ دنوں میں شان رسالت میں توہین آمیز بیانات کے سلسلے میں کہا کہ آج کچھ بد بخت آ پ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں، توہین آمیز کلمات کہتے ہیں ۔یہ ایک سلسلہ چل پڑا ہے ۔مجھے یقین ہے کہ اگریہ بد بخت سچے دل سے آپ کی سیرت کا مطالعہ کرتےتو کبھی بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایسے ہفوات اور بکواس نہ کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خامی ہے کہ ہم نے برادران وطن کے سامنے اللہ کے رسول کی سیرت نہیں رکھی۔ نہ اخلا ق سے اور نہ کردار سے یہ بتانے کی کوشش کی کہ ہمارے رسول کی زندگی کیسی تھی۔

مولانا جرجیس سراجی نے اپنے مخصوص انداز میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے دنیا وی زندگی کی حقیقت قرآن کی روشنی میں بیان کیا اور نصیحت کی کہ دنیا کمائیں لیکن اس کو اپنا محبوب نہ بنائیں ۔انہوں نے قرآن کی روشنی میں دنیا کی اصل حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کھیل تماشہ ہے،کھیل ختم تو کھیل دکھانے والا اور دیکھنے والا سب اپنے اپنے گھر چلے جاتے ہیں۔ اسی طرح دنیا کی یہ زندگی بھی عارضی ہے دائمی تو آخرت کی زندگی ہے۔انہوں نے قرآن کی آیات کی روشنی میں کہا کہ اللہ ہمیں دنیا کمانے سے ہرگز نہیں روکتا ۔ اسی طرح انہوں نے احادیث رسول کی روشنی میں بیان کیا کہ یہ دنیا مومن کے لئے قید خانہ ہے اور کافر کے لئے جنت ہے۔

اجلاس کے صدر مولانا محمد جنید مکی نے اپنے صدارتی خطاب میں سلجھے ہوئے انداز میں دینی اور اصلاحی گفتگو کی اور دین کی تبلیغ میں پیش آنے والی صعوبتوں اور پریشانیوں کا ذکر کیا۔دیگر اقوام اور مذاہب کے پرچارکوں اور مبلغین کی کاوشوں اور جدو جہد کا ذکر کرتے ہوئے مسلمانوں کوتبلیغ دین کی نصیحت کی ۔ انہوں نے علمائے صادق پور مولانا ولایت علی کے تبلیغ دین کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ۔اس سے قبل مولانا صفی الرحمن سلفی نے گناہ گاہ نگاہوں کے موضوع پر پر مغز خطاب کیا اور موجودہ معاشرے میں نظر سے پیدا ہونے والے مضمرات کی نشاندہی کی اور اجتناب کی تلقین کی ۔مولانا سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جہاں مردوں کو اپنی نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے وہیں اللہ نے خواتین کو بھی اپنی نظروں کی حفاظت کی تلقین کی ہے ،کیونکہ تمام گناہوں کی شروعات اور ابتداانہیں نگاہوں سے ہوتی ہے ۔

Related posts

یرغمالیوں کی رہائی کے نام پر خون کی ہولی کھیلنے والی اسرائیل فوج نے اپنے ہی تین یرغمالیوں کو مدد مانگنے کے باوجود ہلاک کردیا

Hamari Duniya

بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی اور اُن کا استقبال کرنا باعث شرم :عبدالمنان سیٹھ

Hamari Duniya

مرحوم پروفیسر ابن کنول کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرنے پہنچے ان کے ہونہار طلباء

Hamari Duniya