ملکاپور: 28/ ستمبر ( محمد احسان سر ؍ ایچ ڈی نیوز) مورخہ 27/ ستمبر2023 بمطابق11 / ربیع الاوّل1445 ھ بروز بدھ ضلع پریشد اردو اسکول آسودا تعلقہ،ضلع جلگاؤں میں عید میلاد کے پر خلوص موقع پر نعتیہ انعامی مقابلہ نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا.
نعتیہ تقریب کا آغاز چاند طاہر پنجاری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکولی سطح کے اس نعتیہ مقابلے میں جماعت سوم تا ہشتم کے تقریباً 23 طلبہ نے شرکت کی. جج کے فرائض آسودا مسجد کے امام مکرمی مسلم بیگ اور محترم عبدالماجد سر (معاون معلم ضلع پریشد اردو اسکول بھادلی ) نے بحسن وخوبی انجام دںیٔے. طلبہ نے بہترین و نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں اوّل نمبر چشتیہ منظور کھاٹک (جماعت ششم) دوم عرشین خلیل پنجاری (جماعت ہشتم) اور سوم عرشیہ عقیل پنجاری (جماعت ہشتم) نے حاصل کیا.
پروگرام کی صدارت شالیہ ویوستھاپن سمیتی کے رکن شیخ مستیم عبدالصمد نے فرمائی. نظامت کی ذمہداری نہایت ہی سلیقانہ انداز سے اسکول ھذا کےمعاون مدرس شیخ جاوید عبدالمناف ( ملکاپور ) نے انجام دی. پروگرام کی غرض وغایت اور رسم شکرانہ اسکول ھٰذہ کے صدر مدرس اخلاق نظامی سر نے نہایت ہی شفقانہ لہجے میں ادا کیا .تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے محترمہ رئیسہ میڈم، جاوید سر اور اخلاق نظامی سر و دیگر نے خوب محنت کی اور کلیدی کردار ادا کیا. سرپرست حضرات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت فرماکر تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا. مہمانان کے ہاتھوں طلبہ کو مومینٹو، سورۂ پاک کا مجموعہ “منزل ” پیش کر حوصلہ افزائی کی گئی پروگرام کا اختتام پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری محبتوں شفقتوں و رحمتوں کو یاد کرتے ہوئے منور ماحول میں ہوا۔