ملبورن(ایچ ڈی نیوز)۔
آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ اپنا آخری ون ڈے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلیں گے۔ فنچ اس میچ کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔145 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے فنچ نے اس سال 50 اوور کی کرکٹ میں اپنی آخری سات اننگ میں محض26 رن بنائے ہیں۔فنچ نے ایک باضابطہ بیان میں کہا، ”یہ کچھ ناقابل یقین یادوں کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے“۔انہوں نے کہا،”میں بہت خوش قسمت رہا ہوں کہ میں کچھ شاندار ون ڈے ٹیموں کا حصہ رہاہوں۔ اسی طرح مجھےان سب کا ساتھ ملا، جن کے ساتھمیں نے کھیلا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایک نئے کپتان کو اگلے ورلڈ کپ کی تیاری کرنے اور جیتنے کا بہترین موقع دیا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مقام تک میرے سفر میں میری مدد اور حمایت کی ہے“۔فنچ آسٹریلیا کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، حالانکہ وہ اس سال ہونے والے ٹی ۔ 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔فنچ نے 145 ون ڈے میچوں میں 17 سنچریوں اور 30نصف سنچریوں کی مدد سے 5401 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 2013 میں میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ (ایم سی جی ) میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیاتھا اورا سکاٹ لینڈ کے خلاف 148 رن بنا کر اپنی پہلی سنچری بنائی۔2018 میں، اسٹیو اسمتھ پر بال ٹیمپرنگ کے الزام میں پابندی عائد کئے جانے کے بعد فنچ کو آسٹریلیا کی سفید بال ٹیم کا مستقل کپتان مقرر کیا گیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے کہا،”آسٹریلیائی کرکٹ کی جانب سے، میں آسٹریلیائی مردوں کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اور 50 اوور کے فارمیٹ کے ایک شاندار کھلاڑی کے طور پر ایرون کو ان کی زبردست شراکت کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں“۔
انہوں نے کہا، ”ایرون ایک بہت باصلاحیت اور پرعزم کھلاڑی ہیں جن کے بلے کے ساتھ شاندار کام ان کی مضبوط اور متاثر کن قیادت سے مماثلت رکھتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ایرون آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ۔20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیائی ٹیم کی قیادت کریں گے جہاں ان کی قیادت،تجربہ اور اسٹریٹجی گھریلو سرزمین پر ہمارے ٹی۔20 ورلڈ کپ خطاب کے دفاع میں اہم ثابت ہو گی“۔