16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

منیش سسودیا سے متعلق عام آدمی پارٹی کا سنسنی خیز دعویٰ

Saurabh Bhardwaj

نئی دہلی، 05 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ریمانڈ کے بارے میں، عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھاردواج نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایک انکشاف کرنے جا رہے ہیں، سسودیا کو سی بی آئی نے ریمانڈ پر لیا ہے۔ جی ہاں، ہمیں اطلاع ملی ہے کہ سسودیا کو جھوٹے اعتراف پر دستخط کرنے کے لیے ذہنی اذیت دی جا رہی ہے۔
بھاردواج نے مزید کہا کہ ہفتہ کو منیش سسودیا نے اپنے وکیل کے ذریعے اس بات کا اشارہ دیا تھا، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک ایسا شخص جس نے غریب بچوں کے لیے کام کیا اور آج جب سی بی آئی کے پاس ثبوتوں کی کمی ہے تو ان کے پاس ایک روپیہ بھی بے ایمانی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس لیے ٹارچر کر کے دباو¿ بنایا جا رہا ہے۔ تاکہ وہ قبول کرے۔
بھاردواج نے مزید کہا کہ پہلے دن سے سی بی آئی کہہ رہی ہے کہ ہمارے پاس تمام ثبوت ہیں۔ پچھلے 10 مہینوں سے بی جے پی کے ترجمان ٹی وی چینلوں پر کہہ رہے تھے کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے۔ لیکن اب سی بی آئی کہہ رہی ہے کہ کابینہ کا کوئی نوٹ بھی نہیں ہے۔ پچھلی دہائی سے سن رہا ہوں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کہتی ہے کہ ہم راہل گاندھی کو جیل میں ڈال دیں گے۔ رابرٹ واڈرا نے ہریانہ، راجستھان میں بڑے گھوٹالے اور زمین کا غبن کیا ہے، ہم اسے جیل میں ڈالیں گے۔ لیکن کسی کو جیل میں نہیں ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان صرف لفظوں کی جنگ ہے۔ آپس میں لڑ کر پورے ملک کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ جب بھی ملک کے سوالات اٹھتے ہیں، کانگریس وہاں غائب رہی ہے۔ آج بھی کانگریس غائب ہے۔ 2016 میں جب وزیر اعلیٰ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں کانگریس تالیاں بجا رہی تھی۔ اجے ماکن مرکزی حکومت کے چیئر لیڈر رہے۔
بھاردواج نے کہا کہ جب بھی ایل جی دہلی حکومت کو پریشان کرتے تھے، اجے ماکن ایل جی کو خط بھیجتے تھے۔ اجے ماکن نے ہمارے اشتہارات کے حوالے سے ایک خط بھیجا ہے۔ آج ملک کی ریاستوں میں ہر گورنر منتخب وزیر اعلیٰ کو پریشان کر رہا ہے۔ وہ تمل ناڈو میں اسٹالن، تلنگانہ میں کے سی آر اور پنجاب میں بھگونت مان کو پریشان کر رہے ہیں۔

Related posts

بی جے پی ایم پی نے گالیاں دانش علی کو نہیں بلکہ ملک کے سیکولر ڈھانچے اور دستور کو دی ہے :فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس

Hamari Duniya

مظفر نگر میں مسلم بچے کو پٹوانے کا عمل شرمناک: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya

امانت اللہ خان کے گرد گھیرا تنگ، بزنس پارٹنرکو بھی دہلی پولس نے کیا گرفتار

Hamari Duniya