6.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ایم ای پی پیسہ لے اور دے کر الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں:عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ 

Aalmia Nowhaira sheikh

نئی دہلی،14اکتوبر(ایچ ڈی نیوز 

سال کے آخری مہینے میں ہونے والے ریاستی الیکشن کے تعلق سے اپنی پارٹی کی زور دار موجودگی درج کراتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ ہماری پارٹی آئندہ مہینے ہونے جا رہے صوبائی الیکشن جس میں تلنگانہ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، میزورم اور راجستھان ہے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ ایسے امیدوار جو ملک کی تاریخ میں ایک تبدیلی اور ملک کو سنہرے دنوں کی طرف لے جانے کے خواہشمند ہیں وہ ہماری پارٹی سے منسلک ہو کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی خاص طور سے تلنگانہ میں 119 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کے لئے پرجوش ہے۔ جس کی آنے والے الیکشن نتائج میں ایک خاص حصہ داری ہوگی۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیر اشیخ نے ملک بھر کے لوگوں سے پارٹی کے پلیٹ فارم سے منسلک ہو کر نا انصافیوں کو ختم کرنے اور حقداروں کو ان کے حقوق پہنچانے کے لئے ا ٓگے آنے کی اپیل کی ہے۔

کل ہندصدر اور بانیہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایم ای پی پانچ ریاستوں میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ یہ فیصلہ ہم نے ملک بھر سے اور خاص طور سے ان ریاستوں میں جہاں الیکشن ہونے جا رہے ہیں وہاں کے لوگوں کے پارٹی سے منسلک ہونے کی پاداش میں یہ فیصلہ لینا پڑ رہا ہے، اور نہ صرف کارکنان بلکہ الگ الگ ریاستوں سے الیکشن لڑنے والے امیدوار بھی رابطے میں آتے چلے جا رہے ہیں۔ ا س کے ساتھ ساتھ میں ہمیشہ سے ایک بات کہتی چلی آ رہی ہوں کہ آل انڈیا مہیلاامپاورمنٹ پارٹی۔ انصاف انسانیت کے لئے (ایم ای پی) لوگوں کے لئے انصاف حاصل کرنے کے لئے آگے آئی ہے، لوگوں کے ساتھ ہر مشکل اور برے وقت میں کھڑی رہے گی ، خصوصا خواتین کے ساتھ جو ملک بھر میں نا انصافیاں اور حق تلفیاں کی جا رہی ہیں پارٹی اس کے سد باب کے لئے بھرپور کوشش کرے گی۔ جب ہم ایک خاتون کی تحفظ کے لئے بات کہتے ہیں تواس میں وہ تمام لوگ مشترک ہو جاتے ہیں جو ایک خاتون کی قیادت میں زندگی جیتے ہیں چاہے وہ باپ، بیٹا ، بھائی اور دیگر اعزا و اقربا ہوں شامل ہیں۔ 

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے تمام چاہنے والوں اور مداحوں سے کہا کہ میں نے اعلان کیا ہے کہ جو ہم نے خواب دیکھا ہے اس کو پورا کرنے کے لئے زندگی بھر کوشش کرتی رہوں گی۔ آپ لوگوں کی دعاؤں اور کوششوں کی بدولت ہم بہت جلد کامیابی کی طرف گامزن ہو جائیں گے۔ اور یہ سمجھ لیں کہ خواتین کے لئے انصاف کی بات ہو یا بچوں کی تعلیم و روزگار کا معاملہ ہو، بزرگوں کے لئے دواؤں کا مسئلہ ہو یا پچھڑی ہوئی برادریوں کے لئے ان کا حق دلانے کی بات ہوبغیر سیاست میں آئے ہوئے کسی کے حقوق کا حاصل کرپانا نا ممکن بات ہے۔ لہذا سیاست ناگزیر ہے اور سیاست میں آنا ہی حقوق و انصاف کی طلب میں سب سے مددگار شے ہے۔ 

Related posts

دہلی وقف بورڈکوراحت، قانونی جائیدادیں نہیں ہوں گی منہدم نہیں

Hamari Duniya

ایک جھونپڑپٹی کی مسلم لڑکی جس نے آئی اے ایس بن کر دکھا دیا

Hamari Duniya

اندور میں جی 20 سربراہی اجلاس میں زرعی شعبے کو عالمی سطح پر لے جانے کے حوالے سے گفتگو

Hamari Duniya