13.7 C
New York
مارچ 9, 2026
Regional News علاقائی خبریں

میرج میں رکن قانون ساز کونسل ادریس نائیکواڑی کی جانب سے شاندار دعوتِ افطار

دعوتِ افطار
معزز شہریان کی کثیر تعداد میں شرکت، زکوٰۃ کا نظام سماجی انصاف اور انسان دوستی کی بہترین مثال ہے:  ادریس نائیکواڑی
میرج: 9؍مارچ(نمائندہ): میرج کے رکن قانون ساز کونسل ادریس نائیکواڑی کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک شاندار دعوتِ افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا، جس میں معزز مہمانان، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہر کے معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس روحانی محفل کو یادگار بنا دیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شرکاء کے لیے افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین نے ماہِ رمضان کی روحانی فضاؤں میں باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ادریس نائیکواڑی نے کہا کہ رمضان المبارک خیرخواہی، ہمدردی اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کا مہینہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے سماجی مساوات اور انسان دوستی کو فروغ دینے کے لیے زکوٰۃ کا جو عظیم نظام قائم کیا ہے وہ دنیا کے بہترین معاشرتی نظاموں میں شمار ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’زکوٰۃ کے ذریعے مالداروں کو یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ وہ اپنے معاشرے کے غریبوں، محتاجوں اور ہمسایوں کا خیال رکھیں۔ یہی نظام معاشرے میں توازن، محبت اور بھائی چارے کو مضبوط بناتا ہے‘‘۔ادریس نائیکواڑی نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے اور اس مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اجتماعی دعا میں ملک و ملت کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس روح پرور محفل میں موجود مہمانوں نے اس بابرکت اہتمام پر رکن قانون ساز کونسل ادریس نائیکواڑی کا شکریہ ادا کیا اور اسے بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کا خوبصورت مظہر قرار دیا۔

Related posts

دعوؤں اور اعتراضات کے لیے اتوار کو خصوصی کیمپ منعقد ہوگا

Hamari Duniya News

چراغِ علم کے امین: مولانا کمال احمد بستوی اور تعلیمِ نسواں کی روشن تحریک

Hamari Duniya News

جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کی رفاہی و سماجی خدمات قابل ستائش

Hamari Duniya News