32.6 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
کھیل

دہلی کیپٹلس کی قسمت میں نہیں ہے جیت،ملی پانچویں شکست

Delhi capitals

نئی دہلی ،15اپریل ( ایچ ڈی نیوز)۔
آئی پی ایل 2023 کے 20ویں میچ میں، رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپٹلز کو 23 رن سے شکست دی۔ بنگلور کی طرف سے دیے گئے 175 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی ٹیم 20 اوورز میں 151/9 رن ہی بنا سکی۔ آئی پی ایل میں دہلی کی یہ مسلسل پانچویں شکست ہے۔ بلے بازی کے دوران دہلی کی ٹیم شروع سے ہی بیک فٹ پر نظر آئی، وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور ٹیم آخر تک ان جھٹکوں سے نہیں نکل سکی۔ ٹیم کی جانب سے منیش پانڈے نے سب سے زیادہ 50 رن بنائے۔ بنگلور کی جانب سے وجے کمار ویشاک نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 174/6 رن بنائے۔ آر سی بی کی جانب سے وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 50 رن بنائے۔ جبکہ مہیپال لومرور نے 26 اور گلین میکسویل نے 24 رن بنائے۔ اس کے علاوہ دہلی کی جانب سے مچل مارش اور کلدیپ یادو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل اور للت یادو نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
ٹاس ہارنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی شروعات اچھی رہی۔ وراٹ کوہلی اور کپتان فاف ڈو پلیسس کی جوڑی نے 4.4 اوورز میں 42 رن جوڑے۔ ڈو پلیسس 16 گیندوں پر 22 رن بنانے کے بعد مشیل مارش کا شکار بنے۔ کوہلی نے شاندار بلے بازی کی اور ان کی نصف سنچری بلے کے ساتھ آئی۔ انہوں نے 34 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رن بنائے۔ مہیپال لومرور 26 رن بنانے کے بعد 117 رن بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ بیٹنگ میں ترقی پانے والے ہرشل پٹیل 14ویں اوور کی آخری گیند پر 6 کے ذاتی اسکور پر آو¿ٹ ہوئے۔ گلین میکسویل 24 رن بنا کر کلدیپ یادو کا شکار بنے۔ دنیش کارتک اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے اور انہیں بھی کلدیپ نے آو¿ٹ کیا۔ لوئر آرڈر کی جانب سے شہباز احمد نے 20 اور انوج راوت نے 15 ناٹ آو¿ٹ رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 170 تک پہنچا دیا۔ دہلی کیپٹلس کی جانب سے مشیل مارش اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹ لیے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کی شروعات بہت خراب رہی اور ٹیم نے صرف 2 کے اسکور تک اپنے 3 وکٹ گنوا دیئے۔ پرتھوی شا اورمشیل مارش اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے جب کہ یش دھول 1 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر بھی 19 رن بنانے کے بعد 30 پر ڈیبیو میچ کھیلنے والے وی وجے کمار کا شکار بنے۔ ابھیشیک پورل نے 5 رن بنائے۔ اکشر پٹیل کے بلے سے 21 رن آئے۔ منیش پانڈے نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 50 رن بنائے۔ امان خان کے بلے سے بھی 18 رن آئے۔ اینریک نورٹجے نے 23 رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے وی وجے کمار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

معروف سماجی کارکن وتاجرطاہرشیخ کے ہاتھوں الیک زین ڈرا نائٹ والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح 

Hamari Duniya

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر وارم اپ میچز: ویسٹ انڈیز ، زمبابوے،سری لنکا اور نیپال کی شاندار جیت

Hamari Duniya

ثانیہ مرزا کس کے لئے ہیں اتنا بے چین؟ کررہی ہیں شدت سے انتظار

Hamari Duniya