16.6 C
New York
ستمبر 27, 2026
Delhi دہلیHealth صحتTop News

آپ اپنا مزاج جانئے اور مفت میں دوائیں حاصل کیجئے، صفدر جنگ ہاسپٹل میں یونانی میڈیکل سنٹر کا ڈاکٹر عارفہ خاتون نے چارج حاصل کیا

صفدر جنگ
نئی دہلی، 27 جون : صفدرجنگ ہاسپٹل میں واقع یونانی میڈیکل سنٹر کا ڈاکٹر عارفہ خاتون نے آج چارج حاصل کیا۔ ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (اوکھلا) نئی دہلی کے ڈپٹی ڈائرکٹر انچارج ڈاکٹر ضیاء الحق صدیقی نے یونانی میڈیکل سنٹر، صفدر جنگ میں پہنچ کر ڈاکٹر عارفہ خاتون کو باضابطہ آرڈر کی کاپی مہیا کی۔
عارفہ خاتون
اس موقع پر ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سابق ڈپٹی ڈائرکٹر انچارج، یونانی میڈیکل سنٹر، صفدر جنگ ہاسپٹل)، ڈاکٹر ذکی احمد صدیقی (ڈپٹی ڈائرکٹر انچارج حکیم اجمل خاں لٹریری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، جامعہ ملیہ اسلامیہ)، ڈاکٹر عبدالرحیم صدیقی (ڈپٹی ڈائرکٹر انچارج، یونانی میڈیکل سنٹر، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال) اور ڈاکٹر محمد ساجد (ٹیکنکل آفیسر یونانی) بھی موجود رہے۔
ڈاکٹر تمنا نازلی ریسرچ آفیسر یونانی میڈیکل سنٹر، صفدر جنگ ہاسپٹل نے بتایا کہ  سی سی آر یو ایم کے تمام او پی ڈی سنٹروں پر اپنا مزاج جاننے کی تکنیک مہیا کی گئی ہے اور علاج و معالجہ اور تحقیقی پروگرام کامیابی سے چلائے جارہے ہیں۔ یہاں ساری سہولیات مع ادویہ مفت میں فراہم کی جارہی ہیں۔ سی سی آر یو ایم  کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر این ظہیر احمد کی لیڈرشپ میں کائونسل کا اہم سفر جاری ہے۔

Related posts

جشنِ ترقی یافتہ بھارت: آل انڈیا مشاعرہ وسیمینارمیں قومی یکجہتی، ادب اور ثقافتی ہم آہنگی کاشاندار مظاہرہ 

Hamari Duniya News

جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ’ ضیاء السلام کی کتاب ’ توانائی بخشنے والی قرآنی نصیحتیں‘ کا رسم اجراء 

Hamari Duniya News

جعفرآباد میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے اٹھایا اہم قدم

Hamari Duniya News