اپریل 23, 2026
Business بزنسNational قومی خبریںTop News

الہند گروپ کو ملی شاندار کامیابی، متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی مشنز کے لیے قونصلر، پاسپورٹ، اور ویزا کی خدمات کا کنٹریکٹ ملا

Al Hind

کالی کٹ/ ابوظہبی،22 اپریل (ہماری دنیا نیوز )۔
بھارت کی مشہور ٹور اینڈ ٹریولز کمپنی الہند ٹورز اینڈ ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ، جو کہ متنوع خدمات فراہم کرنے والے الہند گروپ کا حصہ ہے، نے ابوظہبی میں بھارتی سفارتخانہ اور دبئی میں قونصل جنرل آف انڈیا کے لیے قونصلر، پاسپورٹ اور ویزا (سی پی وی) خدمات کے آو¿ٹ سورسنگ کا کنٹریکٹ حاصل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کے لیے اہم خدمات فراہم کرنے میں الہند کی عالمی ساکھ کو مزید مستحکم کرتی ہے۔یہ کنٹریکٹ ابوظبی میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی ٹینڈر (Tender No. Abu/Cons/415/17/2025) کے ذریعے دیا گیا۔ اس ٹینڈر میں کل 13 کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں سے صرف 4 کمپنیاں فائنل مرحلے کے لیے اہل قرار پائیں۔ الہند کو سب سے کم قیمت کی بولی لگانے کے لئے Lowest Financial Bidder (L1) قرار دیا گیا اور بعد ازاں کنٹریکٹ تفویض کیا گیا، جو اس کی مضبوط آپریشنل صلاحیت، تکنیکی مہارت اور مناسب قیمتوں کی عکاسی کرتا ہے۔


اس معاہدے کے تحت الہند متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ اور ویزا پروسیسنگ، اوورسیز سیٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) خدمات، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی)، سرنڈر سرٹیفکیٹ (ایس سی)، گلوبل انٹری پروگرام (GEP) تصدیق، اٹیسٹیشن سروسز اور دیگر خدمات فراہم کرے گا۔الہند 1 جولائی 2026 سے پاسپورٹ کی تجدید، ویزا درخواستوں، او سی آئی (OCI) کارڈز، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (PCC)، اور دستاویزات کی تصدیق (Attestation) جیسی خدمات فراہم کرے گا۔اس نئے معاہدے کے تحت، الہند متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی شہریوں کے لیے خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
الہند کے ترجمان نے کہا: “ہم متحدہ عرب امارات میں بھارتی مشنز کی جانب سے ہم پر بھروسہ کرنے کے لئے شکر گزار ہیں۔ یہ کامیابی ہماری اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مو¿ثر، شفاف اور صارفین کے لئے آسان خدمات فراہم کریں۔ ہمارا مقصد بیرون ملک بھارتی برادری کے لیے آسان اور محفوظ تجربہ فراہم کرنا ہے۔”
واضح رہے کہ الہند گروپ ہندوستان کے نمایاں ٹریول اور سروس گروپس میں سے ایک ہے، جس کا عالمی نیٹ ورک 130 سے زائد دفاتر پر مشتمل ہے۔ گزشتہ 33 سالوں میں الہند گروپ نے ٹریول سروسز، فارن ایکسچینج، ویزا اور اٹیسٹیشن سرویسیز، ایجوکیشن کنسلٹنسی اور کارپوریٹ ٹریول مینیجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں کامیابی سے توسیع کی ہے۔الہندگروپ ایک مضبوط ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریول پورٹل ایکوسسٹم چلاتا ہے، جو عالمی سطح پر B2B اور B2C خدمات فراہم کرتا ہے۔ الہند نے حکومتوں اور سفارتی مشنز کے لیے ایک قابل اعتماد آو¿ٹ سورسنگ پارٹنر کے طور پر بھی اپنی شناخت قائم کی ہے۔2019 سے وزارتِ خارجہ (MEA)، حکومتِ ہند کے تعاون سے الہند نے ملک بھر میں 17 منظورشدہ آو¿ٹ سورسنگ کلیکشن سینٹرز کامیابی سے چلا رہا ہے، جہاں اٹیسٹیشن اور اپوسٹائل کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔متحدہ عرب امارات میں، اس نئے معاہدے کے تحت الہند تمام امارتوں میں 16 سروس سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہبھارتی اقلیت کو زیادہ سہولت اور آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔

Related posts

ایران میں پرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے3,117 میں سے2427 افرادشہید قرار

Hamari Duniya News

اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم اور مذہبی انتہا پسندی پر شدید تشویش۔ اے۔ پی۔ سی۔ آر کی چشم کشا فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری

Hamari Duniya News

اردو مشترکہ ہندوستانی تہذیب اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہے: ڈاکٹر شمس اقبال

Hamari Duniya News