September 12, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

بہار کے نالندہ ضلع میں رام نومی جلوس کے دوران فسادیوں نے مسجد میں آگ لگائی

نئی دہلی، یکم اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔

جمعہ کو رام نومی کے موقع پر ایک ہندو جلوس نے بہار کے نالندہ ضلع کے بہار شریف میں ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔ ہجوم نے قصبے میں مسلمانوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔مسجد کے امام نے صحافیوں کو بتایا کہ مسجد سے تقریباً 500 میٹر آگے لوگوں کے درمیان تصادم ہوا۔ مسجد کے ارد گرد سب کچھ نارمل تھا۔ مسجد ایک موڑ پر واقع ہے اور ارد گرد کے علاقے میں کوئی مسلم کمیونٹی نہیں ہے۔ یہ معلوم ہونے کے بعد کہ مسجد ویران ہے ہندوتوا ہجوم نے اس پر حملہ کر دیا۔
مسجد کے امام نے بتایا کہ مسجد پر پتھراؤ سے وہ بھی زخمی ہوئے۔ اگرچہ مسجد کے باہر یا اندر کچھ نہیں ہوا، لیکن ایک ہجوم نے جمع ہو کر اس میں توڑ پھوڑ کی۔ایک مسلمان تاجر کے ہوٹل سٹی پیلس کو بھی فسادیوں نے آگ لگا دی۔ مزید برآں بلاک پر موجود متعدد کاروں میں بھی آگ لگا دی گئی۔
اگرچہ رام نومی کا جلوس جمعرات کو بہار شریف سے بغیر کسی واقعے کے گزرا، لیکن جمعہ کو دو گروپوں میں لڑائی ہوئی جب ہسپتال روڈ سے بابا منیرام کا اکھاڑہ تک ایک ’’شوبھا یاترا‘‘ نکالی جا رہی تھی، جہاں بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی 8-10 دکانیں جل گئیں۔ اور ایک مسلم شخص کی ملکیت والے شو روم ’’ڈیجیٹل دنیا‘‘ میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے ساتھ لوٹ پاٹ بھی کی گئی۔

Related posts

غیرممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کی وطن واپسی کی مہم چلانے والے عابد حسین کی’جوش ٹاک‘ نے عزت افزائی کی

Hamari Duniya

جیلوں میں بند بے قصور مسلمانوں کو انصاف دلانے والی مضبوط آواز خاموش ہوگئی

Hamari Duniya

رمضان میں خصوصی تعطیل پر بی جے پی کے پیٹ میں درد،انہیں دیگرمذہبی تہواروں پر نظر نہیں آتے بی جے پی حکومتوں کے کارنامے

Hamari Duniya