8.4 C
New York
مارچ 1, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

 موضوع ”1970کے بعد غزل میں لسانی تجربے“ پر مصلح الدین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

پی ایچ ڈی

نئی دہلی،یکم مارچ:دہلی یونیورسٹی کا 102 واں سالانہ کانووکیشن بروز ہفتہ 28 فروری 2026 کو صبح 7.30 بجے ملٹی پرپز ہال، دہلی یونیورسٹی اسپورٹس اسٹیڈیم کمپلیکس میں منعقد کیا گیا۔ اس کانووکیشن میں مصلح الدین بن عطا ءالرحمان کو پی ایچ ڈی کی دگری تفویض کی گئی۔جنہوں نے پروفیسر شمیم احمد، سینٹ اسٹیفن کالج(دہلی یونیورسٹی) کی زیر نگرانی میں موضوع ”1970کے بعد غزل میں لسانی تجربے“ پر اپنا تحقیق کا کام مکمل کیا۔

۔25فروری کوآن لائن وائیوا منعقد کیا گیا جس کے ممتحن پروفیسر افتاب احمد آقاقی بنارس ہندو یونیورسٹی تھے۔ اس پرو گرام میں شعبہ ¿ اردو کی جانب سے خصوصی طور پر صدر شعبہ اردو پروفیسر ابو بکر عباد شریک ہوئے۔اس علاوہ شعبہ اردو سے کثیر تعداد میں اساتذہ و طلبا شریک ہوئے۔

واضح ہو کہ دہلی یونیورسٹی کے 102ویں کانووکیشن میں 1.2 لاکھ سے زیادہ طلبا کو ڈگریاں دی گئیں، جن کے مہمان خصوصی سی پی۔رادھا کرشنن تھے۔جہاں نائب صدر سی پی۔ رادھا کرشنن نے فارغ التحصیل طلبا سے کہا کہ وہ ملک کے مستقبل کے معمار کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور ہندوستان کی ترقی کو ہندوستانی حقائق سے جڑنے اور عالمی سطح پر مسابقتی بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ”ڈگری محض سرٹیفکیٹ ہیں، لیکن حقیقی تعلیم انسانیت، کردار اور ذمہ داری سے جھلکتی ہے۔“ نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ تعلیم زندگی کا آخری مرحلہ نہیں ہے بلکہ ایک مسلسل عمل ہے اور اس بات پر زور دیا کہ علم حاصل کرنا ایک مسلسل جستجو ہے۔

Related posts

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com

اردو ہندوستان کی زندہ زبان ہے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: ڈاکٹر شمس اقبال

Hamari Duniya News

ایمان کی بنیاد درست عقیدہ ہے، انٹرنیٹ کے فتنوں سے بچیں:مقررین

Hamari Duniya News