5.5 C
New York
فروری 27, 2026
National قومی خبریںTop News

اے ایم پی نے 10,000 پسماندہ طلباء کی تعلیم میں مدد کے لیے ایک قومی زکوٰۃ تحریک کا آغاز کیا

اے ایم پی

تعلیم بااختیار بنانے کی سب سے طاقتور شکل ہے۔ ‘ایک امت’ 10,000 فیوچرز’ کے ذریعے، ہم زکوٰۃ کو صدقہ کے ایک بکھرے عمل سے ایک منظم قومی تحریک میں تبدیل کر رہے ہیں۔
 عامر ادریسی, صدر – اے ایم پی

نئی دہلی،27 فروری: اسوسییشن اف مسلم پروفیشنلز ( اے ایم پی) نے ملک گیر سطح پر ایک اہم زکوٰۃ مہم “ون اُمہ – 10,000 فیوچرز” کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد بھارت بھر کے 10,000 غریب اور یتیم طلبہ کی ایک سالہ مکمل تعلیمی سرپرستی کرنا ہے۔

انڈیا زکوۃ کے ذریعے چلائی جانے والی اس مہم کا سادہ مگر مؤثر ماڈل یہ ہے کہ ایک مخیر فرد ₹10,000 کی زکوٰۃ دے کر ایک طالب علم کی سالانہ تعلیم کا خرچ برداشت کرے۔ اس میں اسکول فیس، کتابیں، یونیفارم، امتحانی فیس اور دیگر ضروری تعلیمی اخراجات شامل ہوں گے تاکہ مالی مجبوری کسی بھی ہونہار بچے کی تعلیم میں رکاوٹ نہ بنے۔

اس موقع پر اے ایم پی کے صدر عامر ادریسی نے کہا: “تعلیم سب سے مؤثر ذریعۂ بااختیار بنانا ہے۔ ‘ون اُمہ – 10,000 فیوچرز’ کے ذریعے ہم زکوٰۃ کو منتشر انفرادی امداد سے نکال کر ایک منظم قومی تحریک میں تبدیل کر رہے ہیں۔ اگر 10,000 افراد ایک ایک بچے کی ذمہ داری لے لیں تو ہم اجتماعی طور پر 10,000 مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔”

یہ مہم اے ایم پی کے تقریباً 200 اضلاع پر مشتمل رضاکار نیٹ ورک کے ذریعے چلائی جائے گی۔ ہر طالب علم کی تین سطحی تصدیق کی جائے گی تاکہ زکوٰۃ کی اہلیت اور مکمل شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔ عطیہ دہندگان کو باقاعدہ رپورٹ اور اپڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

انڈیا زکوٰۃ کے پروجیکٹ ہیڈ افتخار بڈ کر نے کہا: “یہ مہم جذبۂ ہمدردی اور جوابدہی کا حسین امتزاج ہے۔ ہر طالب علم کی منظم جانچ ہوگی اور عطیہ دہندگان کو ان کے تعاون کے اثرات سے باخبر رکھا جائے گا۔ ہمارا مقصد صرف ایک سال کی مدد نہیں بلکہ ایک پائیدار اور قابلِ توسیع زکوٰۃ نظام قائم کرنا ہے۔” اے ایم پی- یو ایس اے کے صدر اور اے ایم پی کے ہیڈ – جنرل ایڈمنسٹریشن شہنشاہ انصاری نے کہا:“یہ اقدام عالمی برادری کو یہ پیغام دیتا ہے کہ اجتماعی عطیات سے نظامی تبدیلی ممکن ہے۔ ہم اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک مقیم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں۔ ایک بچے کی تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل معاشرے کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔”

یہ مہم انفرادی عطیہ دہندگان، خاندانوں، تاجروں اور کارپوریٹ اداروں کے لیے کھلی ہے۔ خواہشمند افراد ایک سے زائد طلبہ یا پورے ضلع کی سرپرستی بھی کر سکتے ہیں۔ آن لائن میٹنگ کا انعقاد کامیابی سے کیا گیا جس میں 100+ سے زیادہ اے ایم پی ممبران اور ڈونرز نے شرکت کی۔ چاند شیخ، اے ایم پی راجستھان ریاستی سربراہ نے میٹنگ کا آغاز کیا، شرکاء کا خیرمقدم کیا اور انہیں بریفنگ دی۔ فاروق صدیقی، سربراہ – اے ایم پی نیشنل کوآرڈینیشن ٹیم نے میٹنگ کا خلاصہ کیا اور تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے خاندان اور دوستوں کو بھی مدعو کریں۔ بہت سے شرکاء اور عطیہ دہندگان آگے آئے اور بہت سے طلباء کو سپانسر کرنے کے لیے پہلے ہی پرعزم ہیں۔

مزید معلومات یا طالب علم کی سرپرستی کے لیے آفیشل مہم پلیٹ فارم سے رابطہ کریں۔
www.indiazakat.com/Campaign/24686/Support-Orphan-Children

Related posts

معاشرے میں تعلیمی بیداری کے لیے بچوں اوربچیوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری، تعلیم ترقی کا زینہ ہے: مولانا عظمت

Hamari Duniya News

جامعہ اسلامیہ اشاعت الاسلام کے سالانہ اجلاس میں سرکردہ شخصیات کی شرکت

Hamari Duniya News

جشنِ مسرت کا دلکش منظر، کوتوالی انسپکٹر کے بیٹے کی سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی

Hamari Duniya News