7.3 C
New York
فروری 17, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

جامعہ اسلامیہ اشاعت الاسلام کے سالانہ اجلاس میں سرکردہ شخصیات کی شرکت

اشاعت الاسلام
نئی دہلی، 17 فروری(نمائندہ)۔
جامعہ اسلامیہ اشاعت الاسلام،بستی حضرت نظام الدین(کلاں مسجد)کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ’’جلسہ عظمتِ قرآن‘‘اوردستارِ حفاظ کی دستار بندی کا عمل میں آیا۔تقریب کی صدارت مدرسہ کے مہتمم مولانامحمداحمدرحیمی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مفتی عبدالواحدقاسمی نے انجام دیے۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر آل انڈیاامام آرگنائزیشن کے صدرمولانا عمیر احمد الیاسی نے شرکت کی اوراپنے خطاب میں کہا کہ ‘دین کی تعلیم سے ہماری آخرت سنورے گی اور دنیوی تعلیم سے ہماری دنیاکامیاب ہوگی۔’انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگرہمارابچہ حافظِ قرآن ہونے کیساتھ ڈاکٹر، جج یاآئی اے ایس افسر بھی ہو تو وہ اپنے پیشے میں اسلامی اقدار، عدلِ فاروقیؓ اور دیانت کو فروغ دے سکتا ہے،ساتھ ہی امت کو ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے جومذہبی اور عصری دونوں میدانوں میں قیادت کر سکیں’۔
تقریب کی سب سے متاثر کن جھلک اسوقت سامنے آئی جب ایک طالبعلم محمدیاسرنے محض46 دن میں قرآن کریم حفظ کرنے کا اعزازحاصل کیا۔محمداحمد رحیمی نے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وحدیث پر عمل ہی مسلمانوں کی فلاح کا راستہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دین کی خدمت صرف علما کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہرمسلمان اپنی استطاعت کے مطابق اسکا مکلف ہے۔مفتی ابرار احمداورمولاناعارف ندوی نے بھی خطاب کیا۔وہیں معروف قاری طیب جمال سہارنپوری اورقاری عنایت الرحمن میرٹھی نے ائمۂ حرمین کے انداز میں تلاوت کر کے مجلس کو روحانی کیفیت سے سرشار کر دیا۔ حاضرین پرایساسماں طاری تھاگویا وہ حرمین شریفین کی فضا میں بیٹھے ہوں۔
تقریب کے اختتام پر 14حفاظ کی باوقار دستار بندی کی گئی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، ائمہ، سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی،جبکہ کل ہند مسابقاتِ قرآنی کے جنرل سکریٹری قاری محمدیاسین کی خصوصی کاوشوں کو بھی سراہاگیا۔ اجلاس میں مولانا محمداسلم,مولانامحمدہاشم،مولانا محمد جاویدصدیقی قاسمی ،مولاناخلیل احمد قاسمی،قاری احرارالحق قاسمی، مولانا عابدقاسمی، شرف نانپاروی،مفتی افروزعالم ، محمد وسیم، مولاناآصف اقبال قاسمی،مولانا محمدہارون،سلمان خان،مولانابشیراحمد ،مولانادین محمد،مولانامحمدارشد ،مولانا مفتی ظفراحمد ،ڈاکٹرعاکف،حافظ ظفر ودیگر کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔

Related posts

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com

بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر وزیراعظم نےکیا یاد، دنیا کو دیا عدم تشددکاپیغام

Hamari Duniya News

پاکیزہ ہاتھوں سے بننے والا رزق صحت اور روحانیت پر اثر ڈالتا ہے:مولانا برکت اللہ امینی

Hamari Duniya News