فروری 14, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

معاشرے میں تعلیمی بیداری کے لیے بچوں اوربچیوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری، تعلیم ترقی کا زینہ ہے: مولانا عظمت

تعلیمی بیداری
ایم ار گلوبل اکیڈمی و مدرسہ رحیمیہ کا اجلاس عام حفاظ کرام کی دستار بندی کا انعقاد 
 جلال آباد، 14 فروری(قاضی طارق)۔
ایم آر گلوبل اکیڈمی و مدرسہ رحیمیہ کے زیر اہتمام سالانہ اجلاس عام و دستار بندی کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی صدارت  جامعہ مفتاح العلوم کے ناظم تعلیمات مولانا وصی اللہ خان عرف آرزو میاں نےکی پروگرام کا آغاز متعلم حافظ محمد ازھر کی تلاوت سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا ایوب مفتاحی نے بخوبی انجام دئیے اس موقع پر جامعہ مفتاح العلوم کے استاد حدیث مفتی رئیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم کی ترویج و اشاعت کے ذریعہ معاشرے میں ایک صالح انقلاب لانا مدرسہ رحیمیہ ایم آر گلوبل جلال آباد کے بنیادی مقصد میں سے ایک کلیدی مقصد ہے اسی مقصد کے لیے ادارہ ایک دہائی سے جدوجہد کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ آپ کو ایک حافظ نہیں ایک درسگاہ کے طور پر معاشرے کے حوالے کر رہا ہےآپ اپنی ذات میں ایک تعلیم گاہ بنیں علم کا ایسا سرچشمہ بنیں جس سے نہ صرف آپ کے گھر والے ایک علاقہ فیض یاب ہو دینی و دنیاوی تعلیم کو گھر گھر پہنچانا آپ کا مقصد حیات ہونا چاہیے مولانا عمران حسین پوری نے طلبہ وطالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں بیداری لانے کے لیے بچوں و بچیاں اور خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے اسلام کی تعلیمات کو سنجیدگی کے ساتھ اپنی زندگیوں میں لانا ہوگا اور ملک میں مسلمانوں کے روشن اور تابناک مستقبل کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات مسلمانوں کے لیے ایک سخت آزمائش ہیں ہمیں اپنی تعلیمی تربیتی اخلاقی حیثیت کو مضبوط کرنا ہوگا۔
ہمیں نئے عہد کے لیے نئے چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے اور  اس کے لیے ہمیں عہد حاضر کے جدید علوم میں بھی دسترس حاصل کرنی چاہیے اس کے علاوہ مولانا عمران حسین پوری نے مسیح الامت حضرت شاہ مولانا مسیح اللہ خان جلال آبادی رحمتہ اللہ علیہ کے واقعات بھی سنائیں انہوں نے کہا جلال آباد حضرت جلال ابادی کے نام سے ہی مشہور قصبہ ہے اور اج انہی کے نواسہ مولانا عبدالرحیم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے حافظ سید وجاہت میاں نے مدرسہ کے ساتھ ساتھ اسکول بھی قائم کیا ہے اور ماشاءاللہ اس ادارے نے نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے یہاں پر دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر کافی توجہ دی جاتی ہے اور ماشاءاللہ اس سال بھی چھ6 طلبہ نے حفظ مکمل کیا ہے اور دستار بندی عمل میں آئی ہے یہ سب فیض ان کے بڑوں کا ہے اس موقع پر مولانا عظمت گڑھی عبداللہ نے بھی دینی تعلیم و دنیاوی تعلیم پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہا تعلیم ترقی کا زینہ ہے مدرسہ کے طلبہ وطالبات تقاریر نعت وغیرہ پیش کی
 اس موقع پر سماجی کارکن شیر زما خان احتشام اللہ خان عرف شام بابو قاری محبوب شیروانی فیض شیروانی آرزو علی خان اور ان کے علاوہ قصبہ کے اور باہر بسے آئے ہوئے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا مدرسہ رحیمیہ ایم آر گلوبل اکیڈمی کے ایم ڈی سید وجاہت میاں نے شکریہ ادا کیا۔

Related posts

مدارسِ دینیہ قرآن و سنت کے محافظ : مولانا محمد مسلم قاسمی

Hamari Duniya News

جمہوریت کے مفہوم اور اس کے چیلنجز اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت

Hamari Duniya News

اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آر اور اے پی سی آر کا مشترکہ اجلاس

Hamari Duniya News