13.7 C
New York
مئی 13, 2026
International بین الاقوامی خبریںSaudi Arabia سعودی عربTop News

برطانوی شہزادہ ولیم سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے، ولی عہد سے ملاقات

برطانوی شہزادہ ولیم

ریاض،10فروری۔ برطانوی شہزادہ ولیم پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ نے برطانوی ولی عہد کا استقبال کیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم کا پہلا دورہ ذاتی نوعیت کا تھا، شہزادہ ولیم نے جون 2018 میں فلسطین اور اسرائیل کے دورے کیے تھے، دورے دوران اسرائیلی وریراعظم نتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقاتیں کی تھیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے درعیہ میں شہزادہ ولیم کا استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی و بین الاقوامی امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ برطانوی شہزادہ ولیم نے الطریف ضلع میں سلویٰ محل کا دورہ بھی کیا۔

برطانوی شہزادہ

برطانوی شہزادہ ولیم سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے، ولی عہد سے ملاقات
شہزادہ ولیم نے کہا ہے کہ انہیں ریاض میں نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز کی طرف سے استقبال پر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا یہ اظہار مسرت انسٹا گرام پر اپنی تصاویر کے ساتھ کیا ہے۔
شہزادہ ولیم کا یہ دورہ بدھ کے روز تک جاری رہے گا۔ توقع ہے اس دوران دونوں ملکوں کے سو سالہ سفارتی تعلقات کے مکمل ہونے کے سلسلے میں شہزادہ ولیم توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر زور دیں گے۔برطانوی شہزادہ کو ماحولیات کے ایک زبردست حامی کے طور پر بتایا جاتا ہے۔ اس تناظر میں وہ سعودی عرب کے جدید شہر العلائ کا بھی دورہ کریں گے اور اس کے قدرتی ماحولیاتی حسن سے لطف اندوز ہوں گے۔ برطانیہ اور سعودی عرب مشرق وسطی میں اہم تذویراتی شراکت دار سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں کے درمیان تجارتی شعبہ بھی کافی فعال ہے۔ سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر دونوں کا تجارتی حجم 23.5 ارب ڈالر کا رہا ہے۔

Related posts

قرآن کو دستورِ حیات بنانے سے ہی امت کی اصلاح ممکن: مولانا یامین

Hamari Duniya News

ہندوستان کے سر انڈر 19 عالمی کپ کا تاج، ویبھو کے طوفان میں اڑ گئے انگریز

Hamari Duniya News

این سی پی یو ایل کی از سرِ نو تشکیل کی راہ ہموار، یو ڈی او کا اردو اکیڈمی کے قیام پر زور

Hamari Duniya News