32.6 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

دھک دھک گرل پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا،روروکر برا حال

Madhuri Dixit

Bollywood actress Madhuri Dixit Mother Death
دھک دھک گرل کے نام سے مشہور بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری دکشت پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ مادھوری دکشت کی ماں کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکارہ کی ماں نے آج صبح8:40بجے آخری سانس لے کر دنیا کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ دیا ہے۔ ماں کی موت سے اداکارہ گہرے صدمے میں ہیں۔
مادھوری دکشت کی ماں شریمتی اسنیہ لتاکی آخری رسومات3:40بجے کے قریب ورلی میں ادا کی جائے گی۔ حالانکہ اداکارہ کی ماں کے انتقال کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔
مادھوری دکشت اپنی ماں کے بے حد قریب تھیں۔ گزشتہ سال اداکارہ نے جون میں اپنی ماں کا 90ویں یوم پیدائش منائی تھی۔ تصویر کے ساتھ مادھوری نے ماں کے لئے دل کو چھو جانے والا کیپشن لکھا تھا۔ ادا کارہ نے لکھا تھا ہیپی برتھ ڈے آئی، کہتے ہیں کہ ماں بیٹی کی بیسٹ فرینڈہوتی ہے، یہ بالکل صحیح بات ہے۔ آپ نے جو میرے لئے کیا ہے، آپ نے جو بھی سکھایا ہے وہ میرے لئے سب سے بڑا تحفہ ہے۔
مادھوری دکشت کئی موقعوں پر اپنی ماں کے بارے میں بات کرتی نظر آچکی ہیں۔ اداکارہ کی ماں نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا۔ آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ بڑھایا۔ مادھوری کی ماں ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے نے اور ان کے دونوں بیٹوں کے ساتھ بھی خاص بانڈ شیئر کرتی تھیں۔ ماں کے انتقال سے اداکارہ کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ان کا پورا خاندان اس وقت کافی غم میں ہے۔

Related posts

زائرین طواف کے دوران مسجد حرام کے آداب کا خیال رکھیں:حرمین شریفین کے نگران ادارے کی اپیل

Hamari Duniya

ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے تشدد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

Hamari Duniya

Arvind Kejriwal Bail: عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت، لیکن دہلی کے وزیراعلیٰ کوراحت نہیں

Hamari Duniya