16.1 C
New York
مئی 7, 2026
Delhi دہلیTop News

دی اسکالر اسکول جامعہ نگر میں اسکول مینجمنٹ ورکشاپ منعقد

مستقبل کے ایجوکیشن لیڈر پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت: ڈاکٹر خواجہ ایم رفیع

نئی دہلی، 02 جنوری: دی اسکالر اسکول، جامعہ نگر میں اسکول مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان تھا “اسکول قیادت میں تبدیلی : مستقبل کے اداروں کی تشکیل”۔ اس ورکشاپ کا اہتمام ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن ، نے میوات پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کے اشتراک سے کیا تھا ۔ ورک شاپ میں 48 اسکولوں نے شرکت کی  ۔  ورکشاپ کا مقصد اسکولوں کی قیادت کو مضبوط بنانا اور تعلیمی انتظامیہ کو نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) اور نیشنل کریکولم فریم ورک (این سی ایف) کی رہنما ہدایات کے مطابق ہم آہنگ کرنا تھا۔ دہلی اور اطراف کے علاقوں سے اسکول سربراہان، منتظمین اور ماہرینِ تعلیم نے پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغازمولانا انعام اللہ فلاحی کوآرڈینیٹر، کریکولم و مکتب، شعبۂ تعلیم، جماعت اسلامی ہند کی تذکیرسے ہوا۔ استقبالیہ خطاب میں شارق انصار منیجر، ایجوکیشن پروگرامز ہیومن ویلفیر فاونڈیشن ، نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بصیرت افروز اور اخلاقی قیادت کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر سارہ بیگم شعبۂ تعلیم، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے این ای پی –این سی ایف کے تحت معیاری تعلیم اور بدلتے تعلیمی منظرنامے پر گفتگو کی اور اہلیت پر مبنی تعلیم اور شمولیتی نظامِ تعلیم کی اہمیت واضح کی۔

شفیع مدنی سیٹھ چیئرمین، اسکالرایجوکیشن کیمپس، گجرات نے اسکولوں کی تعلیمی ترقی میں قیادت کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ فیضی رحمان سنٹر اِنچارج،  سی ٹیگ نے میوات ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ پلان پیش کرتے ہوئے تعلیمی اصلاحات اور سماجی ترقی میں اسکولوں کے کردار کو اجاگر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ ایم رفیع ڈائریکٹر، میوات انجینئرنگ کالج نے آئی سی ٹی کے ذریعے مستقبل کے قائدین کی تیاری پر اظہارِ خیال کیا۔  شرکاء نے دی اسکالر اسکول کے کیمپس کا انتظامیہ کے ساتھ دورہ کیا۔ پروگرام کی نظامت  فاونڈیشن کے یتیموں کی کفالت کے شعبے کے انچارج ظہور احمد نے کی ۔  ڈاکٹر سلطانہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا  ۔

Related posts

نیوزی لینڈ کی شاندار جیت، ٹی 20 عالمی کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید زندہ

Hamari Duniya News

اقرا انٹرنیشنل اسکول کا سالانہ تعلیمی و ثقافتی پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد

Hamari Duniya News

اے ایم پی نے ممبئی میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں 25 سالہ روڈمیپ کے مرحلہ وار نفاذ کے خاکے کو پیش کیا

Hamari Duniya News