27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Uncategorized

جونیئر کامن ویلتھ کھیل میں 6 گولڈ میڈل جیت کر کیرتی سنگھ نے بہار کا نام کیاروشن : بی جے پی

پٹنہ ، 05 دسمبر (ایچ ڈی نیوز) ۔نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں منعقدہ جونیئر کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 6 گولڈ میڈل جیتنے والی پٹنہ ضلع کے خسرو پور بلاک کے حسن پور گاؤں رہائشی للن سنگھ کی بیٹی کیرتی راج سنگھ کو بی جے پی اسپورٹس سیل نے ان کی آبائی رہائش گاہ اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی سکریٹری ریتوراج سنہا موجود تھے اور انہوں نے گولڈ میڈل جیتنے پر کیرتی راج سنگھ کو مبارکباد دی۔
موقع پر بی جے پی کے قومی سکریٹری ریتوراج سنہا نے کہا کہ کیرتی بہار کی پہلی بیٹی ہے جس نے پہلی بار پاور لفٹنگ مقابلے میں 6 گولڈ میڈل جیتی ہیں۔ کیرتی کی جیت نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ کیرتی مسلسل کامیابی کی بلندیوں پر پہنچی اور اسی طرح ریاست اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں۔
اس موقع پر بی جے پی اسپورٹس سیل کے ریاستی کنوینر ستیش راجو نے کہا کہ بہار کی بیٹی کیرتی راج سنگھ نے بین الاقوامی مقابلے میں پہلی بار 6 گولڈ میڈل جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ بہار میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بہار کے کھلاڑ ی کھیل کے حلقہ میں کسی دیگر ریاست سے پیچھے نہیں ہے۔ بی جے پی اسپورٹس سیل کی پوری ٹیم کیرتی راج سنگھ کو جونیئر کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتی ہے۔
ستیش راجو نے کہا کہ بین الاقوامی مقابلے میں 6 گولڈ میڈل جیتنے کے باوجود حکومت بہارکے وزیر کھیل نے ابھی تک بہار کی بیٹی سے ملاقات نہیں کی ہے، یہ بہار حکومت کا بے رخی رویہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ انتہائی مایوس کن ہے اور بی جے پی اسپورٹس سیل اس کی مذمت کرتا ہے۔
راجو نے حکومت بہارسے مطالبہ کیا کہ ایسے ہونہار کھلاڑیوں کا احترام کرتے ہوئے بہار حکومت کیرتی کو سرکاری ملازمت فراہم کرے تاکہ بہار کے دیگر کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوں اور وہ بھی بین الاقوامی مقابلوں میں بہار کا نام روشن کرسکیں۔

 

Related posts

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر

یوپی-اتراکھنڈ سے لے کر مغربی بنگال، بہار اور تمل ناڈو تک بمپر ووٹنگ:

Hamari Duniya

مظفر نگر کے مسلم طلبہ وطالبات نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ میں بازی ماری

مولانا محمد گلزار قاسمی کی بیٹی صفیہ خان نے 72.2 نمبر حاصل کرکے ایف ڈی اسلامک انٹر کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی:

Hamari Duniya

CM Arvind Kejriwal: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو راحت نہیں، ابھی مزید جیل میں رہنا ہوگا

Hamari Duniya