16.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Uncategorized

ضمنی انتخاب: کڑھنی میں 57.9 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا کیااستعمال

پٹنہ/مظفر پور، 05 دسمبر (ایچ ڈی نیوز)۔ بہار کے مظفر پور ضلع کے کڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب میں پیر کے روز 57.90 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ یہاں اصل مقابلہ جے ڈی یو کے منوج کشواہا اور بی جے پی کے کیدار گپتا کے درمیان ہے۔
چیف الیکٹورل افسر ایچ آر سرینواس نے پیر کی دیر شام پریس کانفرنس میں بتایا کہ کڑھنی ضمنی انتخاب میں کل 57.90 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں یہاں 50.90 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ 2022 کے ضمنی انتخاب میں سات فیصد زیادہ ووٹروںنے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کڑھنی میں کل 320 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ووٹروں کی کل تعداد 3,11,728 ہے۔ اس میں خواتین ووٹروں کی تعداد 146507 اور مرد ووٹروں کی تعداد 164474 ہے۔
کڑھنی میں بنیادی طور پرمقابلہ جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ جے ڈی یو سے منوج کشواہا اور بی جے پی سے کیدار گپتا میدان میں ہیں۔ دوسری طرف نیلابھ کمار وی آئی پی سے اور غلام مرتضیٰ اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ  نے کڑھنی میں جلسہ عام کر کے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا۔ جب کہ بی جے پی نے گزشتہ روز چراغ پاسوان اور روی کشن کو انتخابی مہم کے لیے بھیجا تھا۔ دونوں کے جلسوں میں کافی ہجوم تھا۔
ذات کے ووٹروں کی بات کریں تو یہاں بھومیہار ووٹروں کی سب سے زیادہ تعداد 32 سے 35 ہزار کے درمیان ہے۔ اس کے علاوہ راجپوت 12 ہزار، کائستھ برہمن 10 ہزار، ویشیا 35 ہزار، پاسوان 20 ہزار، مشر اور دیگر 15 ہزار جو کہ بی جے پی کے روایتی ووٹر سمجھے جاتے ہیں۔ وہیں دوسری طرف مسلمان 40 ہزار، یادو 30ہزار، کشواہا25 ہزار اور سہنی ۔ روی داس ملا کر 48 ہزار ہیں۔ جو بی جے پی کے بنیادی ووٹر نہیں ہیں۔

Related posts

کہانی ہندوستان  کی پہلی گیٹ وومن مرزا سلمیٰ کی

Hamari Duniya

سہارنپور کمیشنری کے ضلع شاملی نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ میں اول مقام حاصل کیا

شاملی میں ہائی اسکول 93.78 فیصد اور انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ 95.61 فیصد رہا:

Hamari Duniya

ایکسس بینک کے اے ٹی ایم کا کیش باکس اور ڈسپلے ٹوٹا ملا

Hamari Duniya