April 22, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

پاکستان میں گذشتہ چار سالوں میں 42 صحافیوں کو قتل کیا گیا

نئی دہلی، جنوری 22(ایچ ڈی نیوز)۔

پاکستانی حکومت کی طرف سے جمعے کے روز شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چار سالوں میں پاکستان میں 42 صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

ڈان کی خبر کے مطابق پاکستان کے پارلیمانی امور کے وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے جمعہ کو سینیٹ کو بتایا کہ ان اموات میں ایسے واقعات شامل ہیں جہاں صحافیوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا، دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کیا گیا یا جن کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

اخبار کے مطابق ہلاک ہونے والے 42 صحافیوں میں سے 15 کا تعلق پنجاب، 11 کا سندھ، 13 کا خیبر پختونخوا اور تین کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ ملک کی حزب اختلاف کی جماعت جماعت اسلامی نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں صحافیوں کو تحفظ دینے میں کس طرح ناکام رہی ہیں۔

بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق 2012 سے اب تک ہر سال اوسطاً پانچ پاکستانی صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے مرتب کیے گئے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس نے گذشتہ سال 180 ممالک میں پاکستان کو 157 ویں نمبر پر رکھا تھا۔

فریڈم نیٹ ورک پاکستان کی 2022 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’2012-22 کے عرصے میں قتل کیے گئے 53 صحافیوں میں سے صرف دو کے قاتلوں کو عدالتوں نے سزا سنائی گئی ہے۔‘‘

Related posts

سعودی۔ امریکہ تاریخی تعلقات اور مشترکہ تعاون کا عزم

Hamari Duniya

نیپال میں منعقد پہلا عظیم الشان مسابقہ حفظ قرآن کریم بحسن خوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

ملازمت کے فرائض چھوڑ کر نفلی نماز پڑھنا بھی حرام ہے اور عوض میں ملنے والی تنخواہ بھی حرام ہوگی: شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی

Hamari Duniya