ارریہ20دسمبر( ایچ ڈی نیوز) ارریہ میونسپلٹی انتخاب کے تمام 29/وارڈوں کے ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ چیئرمین اور نائب چیئرمین کے ووٹوں کی گنتی گزشتہ کل ضلع کے مارکیٹنگ یاڈ میں مکمل ہو گئی۔ اور تمام وارڈ کونسلر کے نتائج کااعلان ہوچکا ہے، نتائج کے اعلان کے مطابق ارریہ میونسپلٹی کے چیئرمین عہدہ پر وجے مشر براج مان ہوگئے ہیں، انہوں نےاپنے قریبی حریف امتیاز انصاری کو ہرا کر چناؤ جیت گئے ہیں جبکہ نائب چیئرمین عہدہ کے لئے گوتم کمارساہ نے اپنے قریبی حریف افسانہ حسن کو 2614 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دے کر چناؤ جیت گئے ہیں، موصولہ اطلاع کے مطابق جہاں گوتم کمار ساہ کو 10791 ووٹ ملے وہیں افسانہ حسن نے 8177 حاصل کیا۔ جبکہ انتیس وارڈوں میں سے نیلم دیوی نے وارڈ نمبر 1 سے الیکشن جیت لیا ہے۔ نیلم دیوی کو 560 اور شیو شنکر داس کو 252 ووٹ ملے۔ راج کشور یادو نے وارڈ نمبر 2 سے الیکشن جیت لیا ہے۔ راج کشور یادو کو 401 اور نارائن پاسوان کو 273 ووٹ حاصل ہوئے۔ریتا رائے نے وارڈ نمبر 3 سے الیکشن جیتا ہے۔ ریتا رائے کو 471، پونم دیوی کو 295 ملے۔ لکشمی دیوی نے وارڈ نمبر 4 سے الیکشن جیتا ہے۔ لکشمی دیوی کو 584 اورمنجو کماری کو 441 ووٹ ملے۔ نغمہ شاہین نےوارڈ نمبر 5 سے الیکشن جیتا ہے۔ نغمہ شاہین کو 533اور انجمن آرا کو 479 ووٹ ملے۔ رنجیت پاسوان نے وارڈ نمبر 6 سے الیکشن جیتا ہے۔ رنجیت پاسوان کو 468 اور چندرانند پاسوان کو 438 ووٹ ملے۔ وارڈ نمبر 7 سے شیام کمار منڈل نے الیکشن جیتا ہے۔ شیام کمار منڈل کو 562 اور سنتوش کمار ساہ کو 244 ووٹ ملے۔ مالا دیوی نے وارڈ نمبر 8 سے الیکشن جیتا ہے۔ مالا دیوی کو 468اور سیتا دیوی کو 441 ووٹ ملے۔ دیپا آنند نے وارڈ نمبر 9 سے الیکشن جیتا ہے۔ دیپا آنند کو 1174، پنکی کماری کو 1151 ووٹ ملے۔ڈمپل دیوی نے وارڈ نمبر 10 سے الیکشن جیتا ہے۔ ڈمپل دیوی کو 723 اور سونالی مشرا کو 574 ووٹ ملے۔ شہناز نے وارڈ نمبر 11 سے الیکشن جیتا ہے۔ شہناز نے 1071، مشرف جہاں نے 969 ووٹ حاصل کیا۔پربھاش کمار نے وارڈ نمبر 12 سے الیکشن جیتا ہے۔ پربھاش کمار کو 211، محمد پرویز عالم کو 152ووٹ ملے۔ راکیش رنجن ورما نے وارڈ نمبر 13 سے الیکشن جیتا ہے۔ راکیش رنجن ورما کو 326 اور ہریوم شنکر کو 257 ووٹ ملے۔ دیوشری گھوش نے وارڈ نمبر 14 سے الیکشن جیتا ہے۔ دیوشری گھوش کو 238 اورنندنی کماری کو 224 ووٹ ملے۔ ارونا دیوی نے وارڈ نمبر 15 سے الیکشن جیتا ہے۔ ارونا دیوی کو 551 اور ابھا جھا کو 444 ووٹ ملے۔ نیتو کماری نے وارڈ نمبر 16 سے الیکشن جیتا ہے۔ نیتو کماری کو 429 اور مینا دیوی کو 503/ وٹ ملے۔ وارڈ نمبر 17 سے کاجل کماری نے کامیابی حاصل کی ہیں۔کاجل کماری کو 570 ووٹ، شہزادی خاتون کو 561 ووٹ ملے۔ انجمن خاتون نے وارڈ نمبر 18 سے الیکشن جیتا ہے۔ انجمن خاتون کو 817 اور افسانہ پروین کو 765 ووٹ ملے۔ارریہ صوفیہ خاتون وارڈ نمبر 19 سے الیکشن جیتی ہیں۔ صوفیہ خاتون نے 380 اور کامران خان نے 322 ووٹ حاصل کئے۔غزالہ پروین نے وارڈ نمبر 20 سے الیکشن جیتا ہے۔ غزالہ پروین نے 594 اور فریدہ خاتون نے 474 ووٹ حاصل کئے۔ وارڈ نمبر 21 سے رینا دیوی نے الیکشن جیت لیا ہے۔ رینا دیوی کو 386 ووٹ ملے اور وشنو کمار کو 202 ووٹ ملے۔دیپانکر داس گپتا نےوارڈ نمبر 22 سے الیکشن جیتا ہے۔ دیپانکر داس گپتا کو 347 اور شیام جیسوال کو 246 ووٹ ملے۔ وارڈ نمبر 23 سے راجو رام نے الیکشن جیتا۔ راجو رام کو 576 اور سمیت کمار سمن کو 537 ووٹ ملے۔ قربان علی نے وارڈ نمبر 24 سے الیکشن جیتا ہے۔ قربان علی نے 476 اور اکبری خاتون نے 422 ووٹ حاصل کئے۔عابد حسین انصاری ارریہ وارڈ نمبر 25 سے الیکشن جیت گئے ہیں۔ عابد حسین انصاری نے 423 اور کمال حق نے 288 ووٹ حاصل کیا۔ نور عالم نے وارڈ نمبر 26 سے الیکشن جیتا ہے۔ نور عالم نے 468 اور مہتاب عالم نے 268 ووٹ حاصل کیا۔ مرجان کوثر نے وارڈ نمبر 27 سے الیکشن جیتا ہے۔ مرجان کوثر نے 543 اورجہانہ خاتون نے 326 ووٹ حاصل کیا۔ تبسم آراء نے وارڈ نمبر 28 سے الیکشن جیتا ہے۔ تبسم آرا کو 502، سشما دیوی کو 441 ووٹ ملے جبکہ ابوالکلام نے وارڈ نمبر 29 سے الیکشن جیتا ہے۔ ابوالکلام کو 550اور شمس الہدیٰ کو 451 ووٹ ملے۔ درج بالا نتائج سے یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ عوام نے اکثر وارڈ میں نئے چہروں کے سرپر تاج رکھاہے تو وہیں پرانے چہروں کو بے تاج کر دیا ہے۔