26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News

پاکستان:دوران نماز مسجد میں خود کش دھماکہ،امام سمیت 28شہید،100 سے زائد زخمی

پشاور30جنوری:۔(ایچ ڈی نیوز)

پاکستان کے شہر پشار میں آج ظہر کی نماز کے دوران خود کش دھماکہ میں مسجد کے مام اور پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد کی موت ہو گئی۔پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ پشار کے پولیس تھانہ لائنز واقع مسجد میں پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا ، دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔دریں اثنا راحت اور بچاؤ کا کام بھی جاری ہے۔دھماکے کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 18 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایل آر ایچ میں زخمیوں کی تعداد 65 سے زائد ہوگئی۔  کمشنر پشاور نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد سے متصل کینٹین کی چھت بھی  منہدم ہو  گئی۔ پشاور پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی بو سے اندازہ یہی ہوتا ہے کہ حملہ خودکش تھا جس کی شدت سے مسجد کا ہال جہاں نماز ادا کی جاتی ہے وہ منہدم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس لائن میں دو گیٹ ہوتے ہیں اور 10 سے 15 اہلکار ڈیوٹی پر تعنیات ہوتے ہیں، ایک گیٹ عام لوگوں اور دوسرا پولیس آفیسرز کے لیے ہے۔  اطلاعات کے مطابق حملہ آور نمازیوں کے ساتھ ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا۔

Related posts

پھر نوٹ بندی! بینکو ں میں پھر لائن لگنے کیلئے تیار ہوجائیں، یہ نوٹ 30 ستمبر کے بعد نہیں چلیں گے

Hamari Duniya

مہاراشٹر میں 20 دن میں گرجائے گی بی جے پی ۔ شندے حکومت، ڈیتھ وارنٹ جاری

Hamari Duniya

بی بی سی کے دفاترپر انکم ٹیکس کے چھاپے،دنیا بھر میں مودی حکومت کی تنقید، وزیراعلیٰ کیجریوال بی جے پی پر برہم

Hamari Duniya