سدھارتھ نگر، یکم مئی(ایچ ڈی نیوز)۔
حج اسلام کا ایک عظیم رکن ہےجس کی ادائیگی ہرمستطیع مسلمان مردوزن پرفرض ہے،یقیناقابل مبارک باد ہیں ہمارے ضلع سدھارتھ نگر کے وہ سارے مسلمان جوامسال مناسک حج کی ادائیگی کے لیے پرعزم ہیں،اللہ ان کے اس مبادک سفرکے تمام مراحل کوآسان فرمائے اور انہیں کتاب وسنت کی روشنی میں حج اور عمرہ کےتمام اعمال وارکان کی ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
حج کمیٹی کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں رواں سال ہمارے ضلع سدھارتھ نگر،یوپی سےدوسوچھپن (256)خوش نصیب عازمینِ حج سفر حج پر روانہ ہوں گے،جن کی پروازیں لکھنؤ سےعنقریب شروع ہونے والی ہیں،اس قافلہ حج میں ایک سو تینتیس (133)مرد اور ایک سو تیئیس(123)عورتیں شامل ہیں، ان سعادت مندلوگوں میں سےپچیس(25) ممبئی، ایک(1) دہلی اوردوسوتیس(230)افراد لکھنؤ سےروانہ ہوں گے۔
پورے ضلع میں ٹیکہ کاری کےلیے سات مراکز قائم کیےگیے ہیں۔
بدراسکول،نوگڑھ کے علاوہ چھ مراکزمیں کل بتاریخ 2/مئی بروز جمعرات اوربدراسکول،نوگڑھ،میں بتاریخ 4/مئی بروزسنیچرٹیکہ لگے گا،ان مراکز میں سے چار مراکز پر ضلعی جمعیت اہل حدیث،سدھارتھ نگر اپنے مقامی جمعیات کے ذمہ داروں کی سرپرستی میں مختلف مقامات پرحج تربیتی کیمپ کا اہتمام کررہی ہے، جس میں جماعت و جمعیت کے معتبر ومستندعلمائے کرام کتاب وسنت کی روشنی میں حج وعمرہ کے احکام ومسائل پر روشنی ڈالیں گےاورتجربہ کار ٹرینرعازمین حج کو عملی تربیت بھی دیں گے۔ان شاء الله لہذا تمام عازمین حج سے گزارش ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں میں اپنے قریبی سینٹرپرحاضر ہوکر استفادہ کریں، تاکہ سنت کےمطابق حج وعمرہ کی ادائیگی ہوسکے، اللہ آپ کاحج قبول فرمائے۔آمین
پورے ضلع میں ٹیکہ کاری کے مراکزدرج ذیل ہیں:
(1)خیر ٹیکنیکل،بیدولہ،ڈومریاگنج۔
(2)مدرسہ عائشہ گرلس کالج،نرکٹہا،بانسی۔
(3)بدراسکول (جامع مسجداہل حدیث)کھجوریا روڈ،تتری بازار۔
(4)جامع مسجد(جامعہ اتحاد ملت)بڑھنی روڈ،اٹوا۔
(5)دارالعلوم اھل سنت فیض الرسول،براؤں شریف۔
(6)بحرالعلوم جامع مسجد،بیلوھا،کھیسرہا۔
(7)دارالعلوم اھل سنت نوراللطیف،شہرت گڑھ۔
previous post