April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

۔20 سال سے بی جے پی کے گود میں بیٹھے لوگوں سے سیکولرزم کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، نتیش کمار پر بھڑکی اے آئی ایم آئی ایم

AIMIM

پٹنہ، 5 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
وزیر اعلی نتیش کمار نےسہسرام اور بہار شریف کے واقعہ کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کے سپریمو اسد الدین اویسی کے بیان پر حملہ کرتے ہوئے انہیں بی جے پی کا ایجنٹ بتایا ہے۔ دراصل اسد الدین اویسی نے حال ہی میں بنگال اور بہار میں رام نومی کے بعد ہونے والے فسادات کو لے کر ریاستی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت تشدد کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ ایسے معاملات کی تمام تر ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اب اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر کو نتیش کمار کی جانب سے ایجنٹ کہنے پر اخترالایمان شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
اخترالایمان نے کہا کہ ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ اویسی کو ایجنٹ کہنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ او بی سی ذات سیکولر رہی ہیں اور انہوں نے کبھی فرقہ پرست طاقتوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔ جو لوگ 20 سال سے بی جے پی کے ساتھ ہیں ، انہیں ایسے جملے بولنا مناسب نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی کہا ہے کہ بی جے پی کے ایجنٹ ہونے کی وجہ سے اویسی ملک کے میڈیا میں نظر آتے ہیں۔ اس پر اختر الایمان نے کہا کہ وہ اقلیتوں کے واحد رہنما ہیں۔ یہ لوگ اویسی کو غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں اور اگر وہ میڈیا میں نظر آئیں تو غصے میں آجاتے ہیں۔

Related posts

دنیا کا سب سے بڑا قبرستان وادی السلام، جہاں اپنے پیاروں کی تدفین کرنے کیلئے یہ عقیدہ رکھتے ہیں لوگ

Hamari Duniya

نوواک جوکووچ نے آستانہ اوپن کے تیسرے خطاب پر کیا قبضہ

Hamari Duniya

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون، 20,159 افراد گرفتار

Hamari Duniya