9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

۔14فروری کو ’کاؤ ہگ ڈے‘یا ویلن ٹائن ڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نئی دہلی، فروری 09(ایچ ڈی نیوز)۔

یوں تو پوری دنیا  میں 14 فروری کو یوم عشاق یا ویلن ٹائن ڈے منایا جاتا ہے لیکن اس بار ایک الگ مہم شروع ہوئی ہے ۔یہ مہم شروع کی ہے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے ۔کہا جا رہا ہے کہ گائے ہندوستانی ثقافت کی ریڑھ کی ہڈی  ہے اس لئے اس طرح کی مہم شروع کی گئی ہے ۔غرض کہ ہر چیز کے نام تبدیل کرنے کی ایک روایت موجودہ حکومت نے شروع کی ہے اسی طور پر ویلن ٹائن ڈے کو بھی ہندوستانی رنگ میں رنگنے کے طور پر اس مہم کو دیکھا جا رہا ہے ۔ اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے  شہریوں پر زور دیا کہ وہ 14 فروری کو’’گائے سے گلے ملنے کا دن‘‘ (Cow Hug Day) کے طور پر منائیں۔

بورڈ نے ویلنٹائن ڈے کا خاص طور پر ذکر نہیں کیا، جو کہ اسی دن منایا جاتا ہے، لیکن سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے اور بورڈ ویلنٹائن ڈے کی جگہ یہ دن منانے کے لیے کہہ رہا ہے۔گذشتہ کئی سالوں سے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات کو ہندوستان میں مذہبی قدامت پسندوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ ہندوتوا گروپس کی طرف سے جوڑوں پر حملے آئے دن اکثر رپورٹ ہوتے ہیں۔اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے، جو کہ مرکزی وزارت برائے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے تحت آتا ہے، پیر کو اپنی اپیل میں دعویٰ کیا کہ گائے کو گلے لگانے سے ’’جذباتی خوش حالی‘‘ آئے گی اور ’’ہماری انفرادی اور اجتماعی خوشی میں اضافہ ہوگا۔‘‘بورڈ نے دعویٰ کیا کہ مغربی ثقافت کے پھیلاؤ کی وجہ سے ویدک روایات ’’تقریباً معدوم ہونے کے دہانے پر ہیں۔‘‘اس نے مزید کہا کہ ’’مغربی تہذیب کی چکا چوند نے ہماری قدیم ثقافت اور ورثے کو تقریباً فراموش کر دیا ہے۔‘‘

Related posts

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرالیکشن 2024:ایم آصف حبیب نے اپنے منصوبوں اور عزم کو میڈیا اور ممبران کے سامنے پیش کیا

Hamari Duniya

اب اترپردیش میں اکھلیش یادو کی پی ڈی اے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Hamari Duniya

شمالی ہندقہرناک سردی کی زد میں،ٹھنڈ کا ریڈ الرٹ جاری

Hamari Duniya