20.1 C
Delhi
November 4, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ہریانہ کے عازمین حج 10 مئ 2024 کوہوں گے روانہ

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ حج سفر پر اس بار 1355 عازمین حج ہریانہ سے روانہ ہوں گے۔:

 

 نوح /پانی پت,10مئ (عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)صوبہ ہریانہ سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ 10 مئ کو روانہ ہوگی، جبکہ 29 مئ 2024 کو آخری پرواز اڈان بھرے گی۔اطلاع کی مطابق صوبہ ہریانہ میں نوح سے عازمین حج کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ پانی پت، سونی پت ہریانہ حج ٹرینر حاجی انعام الحسن ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پورے ہریانہ میں چار دن دن تک ویکسینیشن جاری رہی۔ جو مختلف اسپتالوں میں مختلف علاقوں کے حساب سے کی گی۔ انہوں نے بتایا کہ 65 سال سے زائد عمر کے حاجیوں کو دو اور اس سے کم عمر کے حاجیوں کو ایک ویکسین لگائی گی۔

، اس بار صوبہ ہریانہ سے کل1355 عازمین حج ، حج کے ارکان اور فرائض کو ادا کرنے کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ سے زیادہ 803 عازمین حج ہریانہ کے نوح ضلع سے روانہ ہوں گے۔ ان عازمین حج کو روانگی سے قبل محکمہ صحت کی جانب سے ٹیکے لگائے گیے ہیں۔گزشتہ2 مئی کو سی ایچ سی نوح میں ،3 مئی کو سی ایچ سی پننہانہ میں 4 سے 5 مئی کو العافیہ جنرل اسپتال منڈی کھیڑا میں ویکسینیشن دی گئی۔حج ٹرینر ایڈووکیٹ صاحب نے کہا کہ اس بار حاجیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا ہڑے گا۔ حاجی اپنے ساتھ دیگر دستاویزات جیسے کور نمبر، آدھار کارڈ وغیرہ ساتھ لے کر آئے تھے،جس کی تاکید حج کمیٹی نے پہلے ہی کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سونی پت سے 6، ضلع روہتک سے 5، کیتھل، راہوی، جنک، راہجی کروکشیتر سے 2، اُنہوں نے بتایا کہ درگاہ غوث علی شاہ سیکٹر 11 پانی پت میں ٹرینگ کیمپ جاری ہے ،جس میں کیرانہ یوپی سے حاجی ہاشم (حج ٹرینر ضلع شاملی) حاجی محمد سلمان،حاجی انعام الحسن ایڈووکیٹ (حج ٹرینر پانی پت،سونی ہت) حاجی محمد رفیق (ماسٹر جی) حاجی سونو بلیٹ اور حاجی اسرار خان،دین محمد ، حاجی یعقوب نے مناسک حج اور ارکان کی ٹریننگ دی۔ مفتی دلشاد مسجد درگاہ غوث علی جامع مسجد کے خطیب نے کرائی ۔

Related posts

عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس کامیابی سے ہمکنار، علماء کرام کا تعلیم اور تقسیم وراثت کیلئے تحریک چلانے پر زور

Hamari Duniya

چھتیس گڑھ مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

Hamari Duniya

مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی سہارنپور میں رمضان المبارک کا استقبال

Hamari Duniya