مظفرنگر:10مئ (عزیز الرحمن خاں/ایچ ڈی نیوز) کھتولی CHC میں برسوں سے صحت خدمات انجام دے رہے ڈاکٹر پرویز انجم کو’نگر گورو سمان “اور توصیفی سند سے نوازا گیا واضح ہو کہ کھتولی کمیونٹی سروس سنٹر میں تعینات خوش اخلاق، ملنسار اور انسانی خدمات سے سرشار طبی خدمات کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کے پیش نظر این جی او آدھارشیلا گرام اتھان سیوا سنستھا کی جانب سے اعزازی تقریب میں چیف فارماسسٹ ڈاکٹر پرویز انجم کو ایک خصوصی پروگرام کے دوران مہمان خصوصی چیف میڈیکل آفیسر مظفر نگر ڈاکٹر مہاویر سنگھ فوجدار CHC انچارج نے دورہ کیا۔ ڈاکٹر اونیش کمار سنگھ، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اقرار احمد، اور تنظیم کے سرپرست ستیندر آریہ اور تنظیم کے قومی صدر وسیم احمد نے انکی اعلٰی کارکردگی کے اعتراف میں سند توصیف دیکر فخر شہر کے اعزاز سے نوازا گیا اس دوران سینئر خاتون ڈاکٹر ببیتا، ڈاکٹر دیویندر لوہت، احسن، شیو کمار، وارڈ وائی جگدیش وغیرہ موجود رہے واضح ہوکہ ماضی میں کھتولی میں بھیانک ٹرین حادثے اور کورونا کے دور میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ لوگوں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا یہ اطلاع تنظیم کے قومی صدر وسیم احمد نے دیتے ہوئے بتایا کہ تہنیتی تقاریب کا یہ سلسلہ 26 جنوری 2024 سے شروع ہوا تھا جس میں اب تک کئی اعلیٰ عہدیداروں، سماجی کارکنوں، ڈاکٹروں وغیرہ کو اعزاز سے نوازا جا چکا ہے جوکہ ہنوز مسلسل جاری ہے.
