9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مولانا یعقوب بلندشہری علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لئے پرعزم

Maulana Yaqoob Buland Shehri
سہارنپور29 نومبر(احمد رضا ایچ ڈی نیوز)۔
اس میں کوئی دورائے نہی ہونی چاہئے کہ آج اور مستقبل دور میں وہی قوم زندہ رہنے کا تصور کر سکتی ہے کہ جس کی  موجودہ اور آنیوالی نسلیں تعلیم یافتہ ہوں اور سبھی مسائل، مصائب اور نازک ترین معاملات کا صبر اور شکر کے ساتھ مقابلہ کرنے کا ہنر رکھتی ہو اور ہر صورت حال میں زندہ رہنے کے ہنر سے بھی خوب واقف ہو ایک نظیر کی روح سے دیکھیں تو کلام اللہ شریف نے بھی ازل سے ہی علم کے حصول پر توجہ مرکوز کر ا ئی ہے۔، اسلئے ہم پر لازم ہے کہ ہم علم کو  اپنے گھر وں میں لائیں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسرے کے گھروں کو بھی علم کی روشنی سے منور کریں اسی مقصد سے آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے زیرِ اہتمام فروغِ تعلیم کے لئے ایک تعلیمی بیداری میٹنگ سکون ہوٹل خیرادی ٹولہ تاج گنج آگرہ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے چیئرمین حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے فرمائی۔
اپنے قابل ذکر خطاب میں مولانا نے فرمایا کہ آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم علم کو گھر گھر پہنچانے کے لئے لگاتار جدو جہد کریں آج کے تناظر میں دیکھا گیا ہے کہ علم کے حصول کے بغیر ہماری حیثیت صفر بھی نہیں اسلئے پہلی فرصت میں ہم سبھی پر لازم ہے کہ ہم علم کے حصول کے لئے لگاتار جدو جہد کریں اچھا کھانہ چھوڑیں اور اچھا پہننا چھوڑ دیں لیکن بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم ضرور دلائیں یہی ملت کی کامیابی اور کامرانی کی دلیل ہے
میٹنگ میں اس بات پر بھی غور و فکر کیا گیا کہ کس طرح سے ہم سبھی مل جل کر تعلیم کے پیغام کو گھر گھر پہنچا سکتے ہیں اور کس طرح ہماری نسلیں  تعلیم کی دولت سے آراستہ ہوسکتی ہیں میٹنگ میں معاشرے میں پھیلے ناخواندگی کے اندھیرے کو تعلیم کی روشنی سے دور کرنے پر  بار بار زور دیا گیا اور فرغِ تعلیم کے لئے تعلیمی بیداری تحریک کو مسلسل آگے چلانے کا عہد بھی لیا گیا۔
آج کی تعلیمی بیداری مہم کی اہم ترین ہنگامی میٹنگ میں  بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والوں میں  اسلامی مفکر عالم دین  مولانا سعید احمد ناظم دارالعلوم پیر جیلانی آگرہ,، مولانا قاری نعیم احمد ناظم مدرسہ انوارالقرآن شہید نگر آگرہ, مولانا محمد امتیاز صاحب منیجر الفاران اکیڈمی تاج گنج آگرہ, مولانا محمد عزیر عالم پرنسپل مدرسہ معین الاسلام شاہ گنج آگرہ, مولانا سید اختیار حسین جعفری  خیرادی ٹولہ تاج گنج آگرہ, حضرت مولانا انوارالحق جامعی امام و خطیب جامع مسجد ٹونڈلہ فیروز آباد, مولانا ابرارالحق صاحب پرنسپل جامعہ تکمیل العلوم ٹونڈلہ فیروز آباد, مولانا رفاقت علی پرنسپل مدرسہ نورِ ہدایت مساوی تھانہ بھون, قاری سعیدالظفر سیکریٹری مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی سہارنپور, مولانا سعودالظفر مظاہری جامعۃالطیبات سہارنپور, مولانا مسعودالظفر مدرسہ معارف القرآن سہارنپور, قاری شاہ جہاں سہارنپور, قاری عبدالسبحان سہارنپور, وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

سی سی آر یو ایم نے دواوں کی معیار بندی پر لیکچر کاانعقاد کیا

Hamari Duniya

رام لیلا میدان میں ہونے والے اجلاس کی تیاریاں زوروں پر، مولانا محمود مدنی نے سنبھالا مورچہ

Hamari Duniya

‘احترام انسانیت اور مذاہب عالم’ کے عنوان پر 35ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تیاریاں شباب پر، پورے ملک میں کافی جوش وخروش

Hamari Duniya