مظفرنگر :11مئ (ایچ ڈی نیوز) مظفرنگر میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) کی جانب سے ہیومنٹی ویلفیئر سوسائٹی اور ہند کمیٹی کے اشتراک سے ہیومنٹی ویلفیئر سوسائٹی کے برانچ آفس شہید چوک میں مفت جاب ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ جاب ڈرائیو میں، معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 طلباء نے مختلف کمپنیوں میں انٹرویوز لیے جن میں لارسن اینڈ ٹوربو، مائیکرو انفوٹیک، ایکسس بینک، کوٹک مہندرا بینک این آئی ٹی لمیٹڈ وغیرہ اور مقامی اسکول شامل تھے۔ جاب ڈرائیو میں تقریباً 200 شرکاء کو روزگار فراہم کیا گیا۔ ہند کمیٹی کے چیئرمین ممتاز خان، ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کے سکریٹری محمد شاہویز، ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کے ممبر شاہ فیصل، ایڈ ندیم حسین، محمد فرید اور محمد شاہویز وغیرہ نے جاب ڈرائیو کو کامیاب بنانے میں تعاون رہا اس موقع پر یوڈی او کے کنوینر تحسین علی اساورینے شرکت کی ۔ تحسین علی اساروی نے ہیومنٹی ویلفیئر سوسائٹی کے سیکریٹری محمد شاہویز اور ہند کمیٹی کے چیرمین ممتاز خان کو مبارکباد پیش کی، جن کی کوششوں سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔
previous post