April 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں قطر

فیفا عالمی کپ دیکھنے آئے غیر ملکی شائقین قطر کے مساجد دیکھ کر حیران

Qatar Mosque

دوحہ(ایچ ڈی نیوز)۔
خلیجی ملک قطر میں اس وقت فٹ بال کا عالمی کپ چل رہا ہے جہاں پوری دنیا سے شائقین قطر پہنچ رہے ہیں۔اس دوران دنیا بھر کے فٹ بال شائقین قطری کلچر اور اسلامک تہذیب سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں۔اس طرح قطر کے مساجد بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں جہاں شائقین قطری مساجد کی خوبصورتی اور طرز تعمیر کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

ایجوکیشن سٹی، مسجد

غیرملکی میڈیا کے مطابق رضاکار سعادت انور کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں غیرملکی فٹبال اور میچز سے وقت نکال کر قطر کی ثقافت کو دیکھ رہے ہیں۔
سعادت انور نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ قطارہ مسجد میں بڑی تعداد میں غیرملکی آتے ہیں، وہ مسجد کی تعمیر اور خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ غیرملکی شائقین مسجد میں 5 وقت نماز پڑھنے والوں کو دیکھتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد میں آنے والے غیرملکی افراد موذن کو اذان دیتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں۔

قطرکی خوبصورت مسجد

ایک غیرملکی مداح ماریہ روڈریگز نے بتایا کہ جب میری فیملی ورلڈ کپ کے لیے قطر آئی تو ہم یہاں کا مذہب جاننے کے لیے پ±رجوش تھے۔
ماریہ روڈریگز نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ مسجد میں داخل ہوئی تو بہت آرام دہ اور محفوظ محسوس کیا۔

Related posts

مکہ، مدینہ اور دیگرشہروں میں طوفانی بارش، ایک ہفتہ قبل پڑھی گئی تھی نماز استسقائ

Hamari Duniya

فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈکو 1931کے بعد بدترین شکست کا سامنا، محمد صلاح بنے ہیرو

Hamari Duniya

اس مرتبہ آسان نہیں ہے رجب طیب اردغان کیلئے صدر بننے کا راستہ 

Hamari Duniya