مظفرنگر:10مئ( عزیز الرحمن خاں/ایچ ڈی نیوز) مظفرنگر کے کھالا پار میں واقع مدرسہ عظمت العلوم میں ایک عظیم الشان اجلاس بعنوان مسابقہ رمضان 2024 و تقسیم انعامات کاانعقاد عمل میں آیا ۔اجلاس میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مولانا مسیح اللہ مظاہری نے کہا کہ نو نہالان اسلام کی حوصلہ افزائی اور دینی جزبہ بھرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنے چاہیں ۔پروگرام کا عبد السبحان کی تلاوت کلام اللّٰہ اور محمد حسن کی نعت پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض مولانا محمد حذیفہ مظاہری نے انجام دیے۔
اس موقع پر سالانہ امتحان میں اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے اور وہ طلبہ و طالبات جنکی عمر 13 سال سے کم ہے اور انہوں نے رمضان 2024 میں مکمل روزے رکھے اور تراویح اداکی انکی حوصلہ افزائ کے لیے بچوں کے سرپرست ، علمائے کرام اور دانشوران قوم کی موجودگی میں انعامات اور ریزلٹ سے نوازا گیا
اور وہ طلبا جنہوں نے گذشتہ سال مدرسہ سے ناظرہ قران کریم مکمل کیا تھا حفظ قران کریم کا آغاز عمل میں آیا۔
درجہ حفظ میں عزیزم محمد مذکر ولد حاجی محمد ساجد نے اول پوزیشن حاصل کی ، عزیزم محمد عیاض ابن سہیل احمد نے دوم پوزیشن حاصل کی اور عزیزم محمد زید ولد حاجی محمد نوشاد نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ درجہ ناظرہ میں عبد الارحم ولد محمد شمیم نے اول پوزیشن حاصل کی ،عزیزم محمد عکاسہ ولد حافظ سلیمان الاہی صاحب نے دوم پوزیشن حاصل کی اور عزیزم محمد ارمان ولد محمد دلشاد نے سوم پوزیشن حاصل کی
اور درجہ ابتدائیہ میں عزیزم حمید شاہ فرزند حافظ عبید اللہ صاحب نے اول پوزیشن حاصل کی، عزیزم محمد فضیل ولد حافظ جنید نے دوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عزیزم عبد السبحان ولد حاجی شہزاد نے سوم پوزیشن حاصل کی 35 بچوں کو انعامات تقسیم کیئے گئے, جنمیں 15اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا اور 20 وہ طلبا جنہوں نے مکمل روزے رکھے اور تراویح ادا کیں انہیں دئیے گئے پروگرام کا اختتام الحاج محمد اسماعیل کی دعا پر ہوا .مولانا مسیح اللہ مظاہری ناظم مدرسہ عظمت العلوم نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
