26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

شریس ایئر کی شاندار سنچری، بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کرسیریز 1-1 سے بابر کرلی

Shares Ayer

رانچی (ایچ ڈی نیوز)۔
رانچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 278 رن بنائے۔ جواب میں ہندوستان نے ایشان کشن (93) اور شریس ایئر کی شاندار سنچریوں کی بدولت 27 گیندیں باقی رہتے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ہندوستان نے 45.5 اوور میں تین وکٹ پر 282 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے شریس ایئر نے سب سے زیادہ 113 رن بنائے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 278 رن بنائے۔ افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس (74) اور ایڈن مارکرم (79) نے نصف سنچریاں بنائیں۔ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ تیسرے اوور میں محمد سراج نے اسٹار بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو کلین اپ کرکے پویلین بھیج دیا۔ وہ 8 گیندوں پر صرف 5 رن بنا سکے۔ اس کے بعد ریزا اور ملن نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن 10ویں اوور میں ملان بھی 25 رن بنانے کے بعد آو¿ٹ ہو گئے۔
اس کے بعد ریزا ہینڈرکس اور ایڈن مارکرم کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 129 گیندوں پر 129 رن کی شراکت ہوئی۔ ریزا 76 گیندوں میں 74 رن بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ ایڈن مارکرم 89 گیندوں پر 79 رن بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ ہینرک کلاسن نے 26 گیندوں پر 30 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 30 اوور میں 157 رن بنانے کے بعد بڑے اسکور کی طرف گامزن تھی لیکن بھارتی گیند بازوں نے رن ریٹ پر قابو پالیا۔ انہوں نے 42ویں سے 47ویں اوور تک جنوبی افریقہ کو ایک بھی باو¿نڈری نہیں لگنے دی۔ ہینرک کلاسن (30) اور وین پارنیل (16) کے آو¿ٹ ہونے کے بعد پروٹیاز کو اچھے اسکور تک لے جانا تھا۔ ملر نے شاردول ٹھاکر کے 49ویں اوور میں دو چوکے لگائے لیکن سراج نے 50ویں اوور میں صرف تین رن دے کر کیشو مہاراج کو آو¿ٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 278 رن بنائے اور آخری آٹھ اوور میں صرف 41 رن کا اضافہ کر سکے۔ہندوستانی بولنگ کی قیادت کرتے ہوئے سراج نے 10 اوور میں صرف 38 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ شاردول، شہباز، واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب کا قہر،ایک تہائی علاقے زیر آب،15سو سے زائد افراد جاں بحق

Hamari Duniya

جنوبی افریقہ سے شکست کے باوجود خواتین ٹیم کے حوصلے بلند ہیں دیپتی شرما

Hamari Duniya

ہوشیار! سوشل میڈیا پر لڑکی کا فرینڈ ریکسویٹ آپ کیلئے مصیبت بن سکتا ہے

Hamari Duniya