21.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
Uncategorized

شاملی اور مظفر نگر سیٹ پر انتخابات اختتام پذیر

لوک سبھا انتخابات میں رائے دہندگان نے جوش وخروش کے ساتھ ڈالے ووٹ:

شاملی,19اپریل (عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز

مغربی یوپی میں لوک سبھا کی شاملی مظفر نگر دونوں سیٹوں پر معمولی کہا سنی کے بعد انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے۔ رائے دہندگان نے جوش و خروش کا ظاہرہ کیا۔صبح کے وقت ووٹنگ کی رفتار کم رہی جب کہ دوپہر بعد شام 6بجے تک رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

بتادیں کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر کل17 لاکھ ووٹرز ہیں۔جس کے لیے 1750 پولنگ اسٹیشن اور 893 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے۔ ڈی ایم شاملی رویندر کمار سنگھ نے پریس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر منصفانہ اور پرامن انتخابات اختتام پذیر ہوگیے ہیں ۔

ڈی ایم شاملی نے کہا کہ اگر کسی نے انتخابات کے دوران ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان 4جون 2024کو کیا جائے گا۔کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر کل61.17 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر تقریباً 17 لاکھ ووٹر ہیں، جن میں سے تقریباً 8 لاکھ خواتین اور تقریباً 9 لاکھ مرد ووٹر ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کیے تحت پولیس کی بھاری نفری تعینات کی تھی۔

انتخابات میں رخنہ ڈالنے والےفسادیوں سے نمٹنے کے لیے اضافی دستے تعینات کیے گئے تھے، اس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کو حساس مراکز پر آر پی ایف، بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور پی ایس سی کو ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا۔ کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے پردیپ چودھری جبکہ ایس پی پارٹی کی اقراء حسن میں زبردست مقابلہ رہا۔ جبکہ بی ایس پی کو بہت کم ووٹ ملنے کی امید ہے۔

Related posts

مغربی افکار کو کاؤنٹر کر اسلامی فکر کو پروان چڑھایا جائے:ملک معتصم خان

Hamari Duniya

مشرقی دہلی میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya

کیمبرج یونیورسٹی میں راہل گاندھی کا لیکچر 

Hamari Duniya