March 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

سیکڑوں خلفاء کے پیر و مرشد مولانا قمر الہ آبادی کا انتقال

علماء اور متوسلین میں غم و اندوہ کی لہر:

شاملی،25اپریل(عظمت اللہ خان /ایچ ڈی نیوز)حضرت مولانا عبدالعلیم فاروقی رحمۃ اللہ علیہ کی انتقال کی خبر سے ابھی آنسو بھی خشک نہیں ہوپاتے تھے کہ ایک اور دکھ بھری خبر الہ اباد سے موصول ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مولانا قمر الہ آبادی 84 برس میں انتقال کر گئے ، مولانا مرحوم حضرت شاہ وصی اللہ رحمۃ سے مجاز صحبت تھے بعد میں حضرت مولانا مسیح اللہ خان شیرانی رحمۃ سے باقاعدہ خلافت ملی تھی، مولانا قمر الہ آبادی کے مجاز بعت (خلیفہ)مولانا الیاس مفتاحی کیرانوی نے بتایا کہ مولانا قمر الہ ابادی، حضرت مولانا محمد احمد پرتاب گڑھی کے شاگرد خاص تھے اور مولانا قمر الہ آبادی ریلوے میں باقاعدہ ملازم تھے، اسی دوران آپ نے مولانا محمد احمد سے حفظ قران اور دورے تک کی کتابیں مکمل کی۔ شاہ وصی اللہ رحمۃ کے وصال کے بعد مولانا قمر الہ آبادی نے حضرت مولانا مسیح اللہ خان رحمۃ جلال ابادی کے یہاں آکر اصلاحی تعلق قائم کیا۔آپ کو مولانا مسیح اللہ خان رحمۃ نے باقاعدہ خلافت سے نوازا۔تہیز و تکفین الہ آباد میں ہوئی،جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔مولانا الیاس مفتاحی نے بتایا کہ مولانا قمر الہ ابادی کے ایک سو سے زائد خلفاء ہیں جن میں اکثر عالم دین ہیں، خاص طور پر مولانا عبدالعزیز ٹپرانہ، مولانا مقصود احمد کاندھلوی رحمۃ اور مولانا اسرائیل نعمانی مولانا طاہر گنگو ہی، مولانا غفران رحمۃ گنگوہ، مولانا شکرالدین تاولی، مولانا عبدالسلام خان رحمۃ ٹپرانہ، مولانا اسلام رحمۃ کیرانہ, مولانا محمد الیاس مفتاحی کیرانہ،مولانا محمد یامین ادریس پوری سابق شیخ الحدیث مفتاح العلوم جلال اباد، مولانا محمد اسماعیل اساروی، مولانا محمد افضال گنگوہ، مفتی سلیم احمد بھیسانی اور مفتی لیاقت دھانوا کے نام قابل ذکر ہیں۔ مسجد تکیہ والی میں مولانا الیاس مفتاحی اور اشاعت الاسلام میں مولانا برکت اللہ امینی نےایصال ثواب کی مجلس میں دعاء کرائی اور مولانا کی روح کو ایصال ثواب کیا گیا۔

Related posts

محمد ﷺسب کے لئےہیں،یہ ایک عالمگیر سچائی ہے: ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی

Hamari Duniya

بلرام پور ڈی ایم نے اسکولوں، کمیونٹی سینٹرز اور سرکاری عمارتوں کی اپ گریڈیشن کیلئے نئی تجاویز بھیجنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات

Hamari Duniya

نٹ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے قوم کے باشعور افراد آگے آئیں، ملی وسماجی شخصیات کی اپیل

Hamari Duniya