شاملی:21اپریل(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)
سہارنپور کمیشنری کے ضلع شاملی نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ضلع کے ہونہار طالب علم شوبھت نے ہائی اسکول میں ضلع شاملیکو ٹاپ کیا ،جب کہ آکانکشا نے انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کرکے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق یوپی بورڈ کے امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شری ستیہ نارائن انٹر کالج شاملی کے طالب علم شوبھت ایرن نے 96.33 فیصد نمبر حاصل کرکے ہائی اسکول میں ضلع ٹاپر بن نے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وہیں انٹر میں سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی کی آکانکشا نے 95.20 فیصد نمبروں کے ساتھ ضلع میں اول مقام حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
ضلع کے ہائی اسکولوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں آٹھ طالبات اور نو طلباء شامل ہیں، جبکہ نو طالبات اور دو طلبہ انٹرمیڈیٹ کی فہرست میں شامل ہیں۔ ضلع کا امتحانی نتیجہ ہائی اسکول کا 93.78 فیصد اور انٹرمیڈیٹ کا 95.61 فیصد رہا۔
واضح رہے کہ یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہفتہ کی دوپہر 2 بجے کیا گیا تھا۔ امتحانی نتائج کا اعلان ہوتے ہی طلبہ میں خوشی کا ماحول ہے۔ طلباء نے ویب سائٹ پر اپنے امتحانی نتائج کو چیک کیا۔ اساتذہ اسکولوں میں امتحانی نتائج حاصل کرنے میں مصروف ہو گئے۔ اعلان کردہ امتحانی نتائج میں، ہائی اسکول شری ستیانارائن انٹر کالج شاملی کے طالب علم شوبھت ایرن نے 96.33 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا۔وہیں
کیرانہ کے ایس این انٹر کالج کی خوشی دیوی نے 96 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرے اور آر ایس ایس انٹر کالج جھنجھانہ کی طالبہ شریا شرما، سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی کی طالبہ انوشری 95.83 فیصد نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہیں۔ انٹر میں سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی کا دبدبہ رہا۔ ٹاپ ٹین کی فہرست میں پہلی چار پوزیشنیں اس کالج کے طلباء نے حاصل کیں۔ اس کالج کی طالبہ آکانکشا 95.20 فیصد نمبر حاصل کر کے ڈسٹرکٹ ٹاپر بنی۔ اسی کالج کی ترپتی 95 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرے، پریا 94.20 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسرے اور سومکھی 94.00 فیصد نمبروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔ طالبات کی کامیابی سے کالج میں خوشی کا ماحول تھا۔
کیرانہ کے ایس این انٹر کالج خوشی دیوی 96 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرے اور آر ایس ایس انٹر کالج جھنجھانہ کی طالبہ شریا شرما اور سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی کی طالبہ انوشری 95.83 فیصد نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہیں.
ضلع کے ٹاپ ٹین انٹر کی فہرست👇
1. آکانکشا – سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 95.20 فیصد
2. ترپتی – سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 95.00 فیصد
3. پریا – سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 94.20 فیصد
4. سموکھی-سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 94.00 فیصد
5. آرین ملک – سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 93.80 فیصد
6. کارتک ملک – سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 93.60 فیصد
6. تنشکا – شری ستیانارائن انٹر کالج شاملی – 93.60 فیصد
7. خوشی گوئل – ہندو گرلز انٹر کالج شاملی – 93.20 فیصد
8. نندنی شرما – دیوی عمراکور ویدک انٹر کالج بنات – 92.80 فیصد
9. اسمرتی راجپوت – سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 92.60 فیصد
10. یوکتی – دیوی عمرا کور ویدک انٹر کالج بنات – 92.40 فیصد
ہائی اسکول ٹاپ ٹین کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔👇
1. شوبھت ایرن
شری ستیانارائن انٹر کالج شاملی 96.33 فیصد
2. خوشی دیوی
ایس این انٹر کالج کیرانہ 96.00 فیصد
3. شریا شرما
آر ایس ایس انٹر کالج جھنجھانہ 95.83 فیصد
3. انوشری شرما سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی 95.83 فیصد
4. چراغ تومر
سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 95.50 فیصد
4. سمبھاو جین سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 95.50 فیصد
4. آنچل اپادھیائے سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 95.50 فیصد
5. اننت
سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج شاملی – 95.33 فیصد
5. اشیکا
شیوم ہائی اسکول مالینڈی 95.33 فیصد
6. پائل
سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی 95.17 فیصد
7. رکشت شرما
سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج شاملی 95.00 فیصد
7. دیپا
سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی95.00 فیصد
8. لاویش چوہان
ہولی چائلڈ انٹر کالج لپرانہ – 94.83 فیصد
9. آدتیہ گری
دیوی عمراکور ویدک انٹر کالج بنت 94.67 فیصد
9. وشاکھا
سرسوتی بالیکا ودیا مندر انٹر کالج شاملی 94.67 فیصد
9. سندیپ کمار
آئی جی ایم انٹر کالج سینگرا – 94.67 فیصد
10. سندیش ملک سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج شاملی 94.50 فیصد