33.1 C
Delhi
June 15, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو بڑا تحفہ

Saudi Arab

ریاض : سعودی عرب نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے بچوں کو اسکولوں میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔یہ سعودی عرب کا غیر مقیم غیر ملکیوں کیلئے بڑا تحفہ ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا کہ غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے بچے نئے تعلیمی سال کے دوران اسکولوں میں داخلہ لے سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے اسکولوں کو چاہیے کہ وہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم بچوں کے والدین کو داخلہ فارم فراہم کریں اور انہیں ہدایت کریں کہ ضروری طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے وہ ان خطوں کے امارات کے دفاتر سے رابطہ کریں جہاں وہ مقیم ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ منظوری ملنے کے بعد باضابطہ طور پر بھرے ہوئے داخلہ فارم متعلقہ اسکول حکام کو داخلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے جمع کرائے جائیں گے، وزارت نے مملکت بھر میں تعلیم کے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر تعلیمی ضلع میں داخلہ لینے والے طلباءکی تعداد کے بارے میں ماہانہ شماریاتی رپورٹ کے ساتھ تشخیص اور داخلہ کی جنرل ایڈمنسٹریشن کو فراہم کریں۔
رپورٹ کے مطابق جن کے پاس پبلک ایجوکیشن سے متعلق مناسب دستاویزات نہیں ہیں اور جو لوگ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ان کے لیے انرولمنٹ فارم میں جو شرائط و ضوابط درج ہیں ان میں پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامہ کے تحت طالب علم اور اس کے والد اور والدہ کا ڈیٹا، اقامہ، وزٹ ویزہ، ان کی مستقل رہائش کا پتہ اور رابطہ نمبر شامل ہے۔ اس کے علاوہ خاندان کا سرپرست جس کے پاس ضروری شناختی دستاویزات جاری کرنے کے لیے مناسب دستاویزات نہیں ہیں اسے یہ حلف نامہ بھی جمع کرانا چاہیے کہ وہ تعلیمی سال کے دوران ہی اپنی رہائش کی حیثیت کو درست کر لے گا۔

Related posts

مولانا ابولکلام آزاد ۔ایک انجمن، ایک تحریک

Hamari Duniya

راہل گاندھی کوایک اور بڑا دھچکا، سزا ملنے کے بعدپارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ

Hamari Duniya

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے حکومت سخت ،عالمی دباو کا اثر

Hamari Duniya