نئی دہلی(ایچ ڈی بیورو)
دنیابھرمیں تیزی سے بدلتے اوربگڑتے ماحول کو دیکھتے ہوئے غیرسیاسی تحریک دعوت اسلامی نے 1 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔دعوت اسلامی انڈیاکی یہ شجرکاری مہم 15 اگست سے شروع ہوچکی ہے دیش بھرمیں موجود اس کے رضاکاران اس مہم میں حصہ لیں گے اور اس عزم کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ دعوت اسلامی یہ شجرکاری یا رفاہی کام کوئی پہلی بار نہیں کررہی ہے بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ خدمت انجام دیتی چلی آرہی ہے ۔
دعوت اسلامی انڈیا ایک مذہبی غیرسیاسی پرامن مسلم تنظیم ہے جو طویل عرصے سے مذہبی ،سماجی اور تعلیمی امورپر کام کررہی ہے ۔جس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو فائدہ ہورہاہے ۔دعوت اسلامی کی یہ شجرکاری مہم اسی مہینے 15 سے 21 تاریخ تک تسلسل کےساتھ ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔اس حوالے سے دعوت اسلامی کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ دعوت اسلامی انڈیا کافی عرصے سے انسانیت اورسماج کی بھلائی کا کام کررہی ہے ۔اور آگے بھی اسے جاری رکھے گی ۔دعوت اسلامی انڈیا سماج کی بھلائی کا کام برسوں سے کرتی آرہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں اور انسانیت کی بھلائی کے کام کررہے ہیں ۔