31.5 C
Delhi
July 12, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دارالعلوم نظامیہ میرٹھ میں تحفظ مدارس مجلس مشاورت ورکشاپ کا انعقاد

جمعیت علمائے شہر میرٹھ کے زیر اہتمام مدارس کے حقوق آرٹیکل 25و30 کے تحت مدارس کے کاغذات اور عمارت کی تکمیل کی اپیل کی گئی ۔:

میرٹھ /مظفرنگر: (عزیز الرحمن خاں/ایچ ڈی نیوز) ہمایوں نگر میرٹھ شہردارالعلوم نظامیہ میں جمعیت علماء شہر میرٹھ کی” تحفظ مدارس مجلس مشاورت ورکشاپ” کا انعقاد مولانا خورشید احمد قاسمی( شیخ الحدیث دارالعلوم میرٹھ) کی سرپرستی میں عمل میں آیا, جس میں مہمان خصوصی کے طور پر قاری محمد ذاکر سکریٹری جمعیت علماء مغربی اتر پردیش نے شرکت کی علاوہ ازیں شہر میرٹھ کے مدارس اسلامیہ کے 50 ذمہ داران کو جمعیت علماء ہند کی جانب سے ہدایات پر مشتمل ایک تفصیلی فایل پیش کی گئی،مزکورہ فایل کا مطالعہ کرنے کے لیے کہا گیا اور اسی کے مطابق اپنے مدارس کے کاغذات اور بلڈنگ کو maintain کرنے کے لیے کہا گیا، مولانا محمد سلمان قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء شہر میرٹھ نے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ دین کے قلعے ہیں ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمیں جمیعت علماء ہند کے شانہ بشانہ قدم سے قدم ملا کر کے چلنا ہوگا، تاکہ مدارس اسلامیہ محفوظ رہ سکیں اسی کے ساتھ راشد علی ایڈوکیٹ، ریاست علی ایڈوکیٹ ،حاجی شیراز الرحم خازن ایڈوکیٹ نے 25 articlar سے artical 30 تک constitution کے بارے میں تفصیل سے سامعین کو بتایا کہ آئین نے ہمیں right to education اور minoritiesکےتعلق سے کیا حقوق دیے ہیں اور ہمیں ان حقوق کی پاسداری کا لحاظ رکھنا بے حد ضروی ہے، شہر کے پانچوں حلقوں کے صدور اور انتظامیہ حضرات نے بھی اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ مدارس اسلامیہ بے حد ضروری ہے اور مدارس کا حساب کتاب صاف شفاف ہونا چاہیے، مہمان خصوصی قاری محمد ذاکر حسین نے تفصیلی خطاب کے دوران جو مدارس اسلامیہ کو درپیش مسائل ہو سکتے ہیں ان سے روشناس کرایا اور مسائل کے حل کے لیے تمام تر گفتگو کی۔ قاضی زین الراشدین نائب شہر قاضی وصدر جمعیت علماء شہر میرٹھ و مفتی عبدالقیوم مہتمم مدرسہ دارالعلوم نظامیہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اخیر میں مولانا خورشید احمد شیخ الحدیث دارالعلوم میرٹھ کی مختصر نصائح اور دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا ۔قاری عبدالقادر، مفتی ارشد احمد، مولانا محمد سہیل ، مفتی محمد بلال، مولانا محمد اسعد، مفتی محمد جنید، مولانا محمد عادل ، مولانا محمد اکرام مولانا وکیل احمد ، مولانا دین الہدی ، مولانا شاہین، مولانا سلیم نعمانی ، قاری اسلام الدین ، مولانا محمد حماد ، مولانا محمد عمران ، مولانا شعیب احمد ، جان محمد ، مولانا محمد ذوالفقار علی قاسمی، مولانا محمد عمران ، ڈاکٹر محمود شاہ سیفی، مولانا مفتی یا مین ، محمد افتخار الحسن ، حافظ محمد عمران، مولانا خورشید احمد قاسمی، مولانا اسعد جمال ، محمد اسرائیل، مفتی محمد سرتاج ، قاری محمد عارف ، مولانا محمد عمران وغیرہ نے ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ امن فیلوز مولانا محمد کامل، قاری محمد حامد ، مفتی طلحہ غفرانی وخدام جمعیت علماء ہند کا بھرپور تعاون رہا۔

Related posts

مولانا محمدفاروق قاسمی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے

جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی کی قیادت میں ایک وفد کی ڈی ایم سے ملاقات:

Hamari Duniya

چٹ منگنی پٹ بیاہ: شادی بیاہ میں اہل ہنود کی رسومات کا بائیکاٹ

سماج میں پھیلی برائیوں کے خلاف علماء اور آئمہ حضرات کی کوششوں نےرنگ لانا شروع کردیا:

Hamari Duniya

تسمیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد تقریری مقابلے میں رمیشہ ثمین کی کامیابی

Hamari Duniya