9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

خانہ کعبہ کے سابق امام شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید کی سزا

ریاض:خانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو سعودی عرب کے ایک عدالت نے دس سال کی سزا دی ہے۔ واضح رہے کہ 2018 میں شیخ صالح الطالب کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری سے قبل الطالب نے سعودی عرب کے مختلف عدالتوں میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جس میں دار الحکومت ریاض کی ہنگامی عدالت اور مکہ مکرمہ کی ہائی کورٹ بھی شامل ہے۔
عرب ممالک کی کئی نیوز ویب سائٹس نے خبر شائع کی ہے کہ سعودی اپیل عدالت نے 22 اگست کو سابق امام کعبہ اور مبلغ شیخ صالح الطالب کے خلاف 10 سال قید کی سزا سنائی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ نے سابق امام کعبہ کو دس سال سزا سنائے جانے کی خبر شائع کی ہے۔
قطری میڈیا کے مطابق عدالت نے ذیلی عدالت کی جانب سے ان الزامات کی بریت کے لیے جاری کردہ فیصلے کو واپس لے لیا۔

Related posts

Reliance Foundation: ریلائنس فاونڈیشن نے اولمپک اور پیرا  اولمپک کھلاڑیوں  کیلئے یونائیٹڈ ان ٹرائمف تقریب کی میزبانی کی

Hamari Duniya

عالمی کتاب میلہ میں ڈاکٹر محمد حسن علوان کے ہاتھوں سعودی عرب کے پویلین کا افتتاح

Hamari Duniya

بھارت کے سخت رخ اختیار کرنے کے بعد بھی نہیں سدھر رہا ہے کناڈا، بھارت کیلئے جاری کیا ایڈوائزری

Hamari Duniya