14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

حدیث کے 6 مستند اور مشہور مجموعوں (صحاح ستہ) کی کتابوں کو اسلامی تعلیم سمجھنے میں بنیادی اہمیت حاصل: مولانا عقیل الرحمن

مغربی اتر پردیش کے قدیم دینی ادارہ مفتاح العلوم جلال آباد میں صحیح بخاری کے درس اول کے موقع تقریب کا انعقاد ۔:

شاملی:14مئ(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)نیت اچھی ہے تو سارے کام ثواب کا سبب بن جاتے ہیں،نیت بری ہے تو اسی طرح بہت سارے کام گناہ کا سبب بن جایا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بزرگ عالم دین اور مغربی اتر پردیش کے قدیم دینی ادارہ کے شیخ الحدیث مولانا محمد عقیل الرحمن نے اصحاب، صحاح ستہ کی اہم چھ کتابوں میں سے ایک مستند صحیح بخاری کا درس اول کے موقع پر کیا۔ بخاری کی پہلی روایت ” اعمال کا دارومدار نیت پر ہے” پیش کرتے ہوئے شیخ الحدیث نے اس ضمن میں وحی کی ابتداء اور وحی کے متعلقات پر بحث کی۔بتادیں کہ حدیث کے 6 مستند اور مشہور مجموعوں کو صحاح ستہ کہا جاتا ہے۔ ان کتابوں کو اسلامی تعلیم سمجھنے میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔جن میں1- صحیح بخاری (امام بخاری/محمد بن اسماعیل البخاری )2-صحیح مسلم (امام مسلم/مسلم بن حجاج النیشاپوری)3-جامع ترمذی (امام ترمذی/ابو عیسٰی محمد بن ترمذی)4-سنن ابی داؤد (امام ابو داؤد/ابو داود سليمان بن الأشعث بن إسحاق بن بشير الأزدی السجستانی)5-سنن نسائی (امام نسائی/احمد بن شعيب النسائی)6-سنن ابنِ ماجہ (امام ابنِ ماجہ/محمد بن يزيد ابن ماجہ۔شیخ عبدالمحدث دہلوی نے فرمایا کہ ان کتابوں کی روایات زیادہ تر صحیح ہیں، اس لیے انھیں صحاح ستہ کہا جاتا ہے۔اس موقع پرادارہ کے شیخ ثانی مولانا مفتی طاہر حسن نے کہا کہ علم کے حصول کے لیے گناہوں سے بچنا بہت ضروری ہے اور ساتھ ہی نیک کام کرتے رہنا بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا ہر بڑے استاد نے اپنے شاگرد کو یہی نصیحت کی ہے کہ وہ نیک کام میں مصروف رہے ۔یاد رہے کہ دارالعلوم دیوبند جہاں ایشیا کی عظیم دینی درسگاہ ہے وہیں،مغربی اتر پردیش کے بڑے اور قدیم دینی اداروں میں دارالعلوم دیوبند، مظاہر علوم سہارنپور کے بعد تیسرے نمبر پر مفتاح العلوم جلال آبا(شاملی) تعلیمی،تربیتی اور تعمیری لحاظ سے ترقی کی طرف مراحل طے کر رہا ہے(شاملی)مظفر نگر جلال آباد کا یہ ادارہ مفتاح العلوم حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے ایماء پرخلیفہ اجل مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان شیروانی رحمۃ نے 75 برس قبل پروان چڑھایا تھا، جہاں آج بھی خانقاہ مسیح الامت میں ہر جمعہ کو ان کے پوتے مولانا قاری ولی اللہ شیروانی تربیتی اور اصلاحی مجلس قائم کرتے ہیں اور ذکر و اذکار کے حلقے قائم ہوتے ہیں بعد ازاں اجتماعی دعاء ہوتی ہے ۔ اس ادارہ میں ابتدائی دینیات،حفظ و ناظرہ ،دورہ حدیث ،افتاء نیز عصری علوم کی تعلیم کا شاندار نظم رہا ہے۔ادارہ میں کم و بیش 550 طلباء زیر تعلیم ہیں ،جب کہ 300طلباء دارالاقامہ میں ہیں ،جن کے کھانے اور پینے کے نظم کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ ادارہ کے مہتمم اعلیٰ کے مشیر خاص مولانا ایوب نے بتایا کہ فی الحال ادارہ میں گزشتہ برس 50 طلباء عالم فاضل فارغ ہوئے تھے، جب کہ 10 طلباء حافظ قران ہوئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ 38 افراد پر مشتمل عملہ ادارہ میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ہے۔ بخاری کی ابتدائی تقریب میں مفتی طاہر حسن،مولانا یعقوب ،مولانا عبداللطیف ، مولاناقاری ولی اللہ خان شیروانی مہتمم اعلیٰ ادارہ،مولانا محمّد ایوب و دیگر مدرسین حضرات نے شرکت کی ۔قاری ولی اللہ نے بتایا کہ طلبہ ایک طرف دین سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو جائیں اور زمانہ کے تقاضہ کے لحاظ سے بھی طلبہ یہاں سے کچھ بن کر نکلیں۔انہوں نے بتایا کہ شیخ الحدیث کی طبع علالت کی وجہ سے اب پورے سال اس بابرکت کتاب کو مفتی طاہر حسن ہر سولوی بخاری کا درس دیں گے۔

Related posts

تعلیم کے بغیر انسان کسی بھی شعبے میں ترقی حاصل نہیں کر سکتا: نور نواز خان

Hamari Duniya

قینچی لگنے سے نوجوان کی موقع واردات پر موت، ملزم فرار

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ قینچی مذاق ،مذاق میں لگی ہے۔جب کہ دو لوگوں نے مل کر شاہد پر حملہ کیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔:

Hamari Duniya

شکتی پیٹھ دیوی پاٹن مندر کے مہنت متھلیش ناتھ یوگی نے نگرپالیکا پریشد بلرام پور کا دورہ کیا

Hamari Duniya